?️
سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ تل ابیب اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مذاکرات کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے موساد کی حماس کو معمولی قرار دینے کی کوشش درست نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی شرائط
اس اخبار نے مزید لکھا کہ اگر ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں کون خلل ڈالتا ہے تو ہمیں یہ کہنا ہوگا کہ یہ اسرائیلی فریق ہے جو اس عمل میں رکاوٹ ہے۔
اخبار نے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے اور تھوڑے وقت کے بعد مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ کوئی بھی قیدیوں کو آزاد کرانے کی کوشش نہیں کر سکے گا۔
صیہونی حکومت کہ جس کی اسرائیلی قیدیوں کو قتل کرنے کی متعدد کوششیں اس حکومت کے ذرائع ابلاغ میں جھلکتی رہی ہیں، صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف جنگ بندی کی خواہش نہیں رکھتی اور اس عمل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہےاور ساتھ ہی ساتھ صیہونی حکومت کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں جنگ بندی کی خواہش بھی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت مذاکرات کے عمل میں الزام ، پروپیگنڈہ اور بلیک میلنگ کے ذریعے حماس کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے 2 اسرائیلی قیدیوں کی آڈیو فائل جاری کی ہے جو فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں 65 دن کی حراست میں رہنے کے بعد غلطی سے مارے گئے ۔
اس آڈیو فائل میں 2 قیدیوں (ایلون اور یوٹم) کو ایک گھر کے اندر سے فوج سے مدد مانگتے ہوئے اور ان سے گولی نہ چلانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے دوران 2 صہیونی قیدی چیخ رہے تھے: "سیڑھیوں کے نیچے… ہمیں بچاؤ… گولی نہ مارو… یہاں کوئی نہیں ہے… ہم اسرائیلی قیدی ہیں… ہمیں بچاؤ”۔
مزید پڑھیں: قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟
قابض فوج کے کتے کے جسم پر نصب کیمرہ نے 2 قدیوں ایلون اور یوتم کی چیخیں اور فوجیوں سے ان کی رہائی کی درخواست کو ریکارڈ کیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اصفہان کی دفاعی صنعت پر ڈرون حملے کا ذمہ دار
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو امریکی حکام اور
جنوری
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
ترکی کے صدر کا دورہ امریکہ ملتوی؛ وجہ؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کیے بغیر
اپریل
کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان
دسمبر
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو انتہائی زہریلی جگہ قرار دے دیا
?️ 7 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ
ستمبر
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا
?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے
جون
حریت کانفرنس کا بھارتی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ
?️ 18 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر پر بھارت
جنوری