?️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اس ملک کی عرب لیگ میں شمولیت کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ پہلے ہمیں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔
شام کے وزیر خارجہ نے اس ملک کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پہلے دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنا ہوگا،اپنے انٹرویو میں فیصل المقداد نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنے سے پہلے عرب لیگ میں شامل ہونا ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور فیصل بن فرحان کی ملاقات کے بعد خطے کی عرب حکومتوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو عید الفطر کے بعد عرب لیگ کے اجلاس میں مدعو کرنے کے ارادے کے اعلان کے چند روز بعد شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سعودی حکام سے ملاقات کے لیے سعودی عرب گئے۔
نیز شام اور تیونس نے چند روز قبل ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ تیونس کے صدر قیس سعید کی جانب سے دمشق میں تیونس کے سفیر کی تعیناتی کے اقدام کے جواب میں شام بھی تیونس میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے اور اس کے لیے سفیر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے بیشتر مقبوضہ علاقوں میں سلفی تکفیری دہشت گردی کی شکست کے بعد بشار الاسد کے عظیم مشن میں سے ایک ہمسایہ ممالک بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جان لیں
?️ 28 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں
فروری
کیا ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن کے معافی کے احکامات کا جائزہ لے گی ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے
جون
یوکرین میں امریکی جنگجو کون ہیں؟:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
اپریل
عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر لیا
?️ 11 فروری 2026عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر
فروری
بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ کی حکمت عملی سعودی معیشت کو مفلوج کر سکتی ہے؛یمن کا انتباہ
?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں:صنعاء کے سیاسی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن
جولائی
7 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں
?️ 9 اکتوبر 20257 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں
اکتوبر
اسرائیل پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا کہ
نومبر
فلسطینی اسلامی جہاد نے نابلس میں مسلح کارروائی کی
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس
دسمبر