عراق اور شام کے امریکی سازشیں جاری ہیں: شامی پارلیمنٹ ممبر

عراق اور شام کے امریکی سازشیں جاری ہیں: شامی پارلیمنٹ ممبر

?️

سچ خبریں:شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے امریکی سازشوں کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تبدیلی کا مطلب اس ملک کی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی عوامی اسمبلی کے ممبر محمود جوخدار نے امریکی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسیاں ایک جیسی ہیں جو اس ملک کے صدر کی تبدیلی کے ساتھ کبھی تبدیل نہیں ہوں گی، انھوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی طرف سے بدتر سازشوں کو مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ کسی ملک کے صدر کے بدلے جانے سے دشمنوں کی پالیسی نہیں بدلتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نئے امریکی صدر جو بائیڈن سے توقع نہیں کرنی چاہئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر سلوک کریں گے کیونکہ صدر کی تبدیلی کا مطلب شام اور عراق کے بارے میں امریکی پالیسی میں بدلاؤ نہیں آنے والا ہے، شامی پارلیمنٹ کے اس رکن نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف امریکی سازش جاری ہے اور یہ پچھلے ادوار کی نسبت بدتر تو ہو سکتی ہے لیکن بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شام کی عوامی اسمبلی کے ایک رکن علی الصطوف نے شام اور عراق میں مزاحمتی محور کو نشانہ بنانے کی امریکی کوششوں سے خبردار کیا تھا جو زمینی حقائق سے بھی ثابت ہوتا ہے اس لیے کہ امریکہ کبھی براہ راست اور کبھی اپنے ایجنٹوں کے ہاتھوں ان ممالک  کے محافظ دستوں چاہے وہ عراق کی الحشد الشعبی ہو یا شام کی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بناتارہتا ہےتا کہ ان کی حکومت کو کمزور ثابت کر کے خطہ میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکے اور ان کے ذخائر کو لوٹ سکے نیز اسرائیل کو تحفظ فراہم کر سکے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی

?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر

سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے

گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان نے ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا

صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس

?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بغیر دستخط واپس بھیج دئیے۔میڈیارپورٹ

صحافی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز کرسکتے ہیں، پی ایف یو جے

?️ 11 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)

باخبر امریکی ذرائع نے انکشاف کیا: ٹرمپ نیتن یاہو کے اقدامات سے صبر کا دامن کھو بیٹھے ہیں

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: خطے میں اہم پیش رفت کے حوالے سے امریکی صدر

کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد

قمر جاوید باجوہ نے ریکارڈنگز کو تسلیم کیا جو ایک غیر قانونی اقدام ہے، عمران خان

?️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے