?️
سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کی ترقی پر زور دیتے ہوئے مشترکہ فنڈ کے قیام سمیت متعدد معاشی امور پر اتفاق کیا۔
عراقی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے باہمی تعاون کے امکانات اور اسے تمام شعبوں میں مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیانیز خطے اور دنیا میں مشترکہ تشویش کے امور پربات چیت کی،دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور رابطوں کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے سیاست ، سلامتی ، فوجی ، تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے مفادات میں تعاون کے طول و عرض کو جاری رکھنے اورمضبوط کرنے کے عزم پر بھی زور دیا۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ الکاظمی اور بن سلمان نے دونوں ممالک کے مابین تجربے کے تبادلے کے ذریعے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا رپورٹ کے مطابق کہ دونوں فریقین نے اس بات پر نوٹس لیتے ہوئے معاہدوں پر عمل درآمد اور مفاہمت کی یادداشت پر زور دیانیز دونوں ممالک کے متعلقہ سکیورٹی مراکز نے خطے اور دنیا کو لاحق خطرے پر زور دیا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی عراق کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مشترکہ تعاون کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے مندرجہ ذیل امور پر اتفاق کیا:
1۔ تین ارب ڈالر مالیت کے مشترکہ فنڈ کا قیام
2۔ تنظیم پیٹرولیم کے فریم ورک کے اندر تیل کے میدان میں تعاون اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی ضرورت کے ساتھ عراق ، سعودی عرب کوآرڈینیشن کونسل کے تحت مشترکہ ایکشن پلان کو توانائی ، قابل تجدید توانائی اور ایکٹیویشن کے شعبے میں تعاون،(اوپیک) اور اس معاہدے کی دفعات پر مکمل پابندی اور معاوضہ کے طریقہ کار اور تمام فیصلوں کے عزم پر اتفاق رائے سے تیل کی عالمی منڈیوں کو استحکام بخشنے کے لئے اتفاق کیا گیا۔
3۔ بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر عمل پیرا ہونا۔
4 ۔کثیرالجہتی سفارت کاری کے فریم ورک میں باہمی تعاون اور توثیق کے تال میل کو مضبوط بنانا۔
5 ۔سعودی کمپنیوں کے سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا اور انھیں عراق میں اپنی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی دعوت دینا نیز تعمیر نو کی کوششیں جاری رکھنا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں نسل کشی 600 دن تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اب 6 دن کی جنگ نہیں رہی
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی آگ اور خون کے ملبے تلے جل
مئی
پاکستان میں آج تاریخ رقم ہو گی ان شاء اللہ:اسد عمر
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی
مارچ
اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی کرنا ہے: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جولائی
سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 15 روز میں طلب
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مبینہ طور پر
مئی
اسرائیل کے پاس غزہ کی حالیہ جنگ کو جاری رکھنے کی طاقت کیوں نہیں تھی؟: عطوان
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور روزنامہ رائلوم کے
اگست
لندن نے یوکرین کے ساتھ 100 سالہ شراکت کو ایک قدم آگے بڑھا دیا
?️ 13 نومبر 2025 لندن نے یوکرین کے ساتھ 100 سالہ شراکت کو ایک قدم
نومبر
عون نیتن یاہو کی موجودگی کے بغیر ٹرمپ سے ملاقات چاہتے ہیں
?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: ایک لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس
اپریل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مہنگا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ستمبر