?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق میں الحشد الشعبی کو نشانہ بنانے اور خطے میں ایک بہت بڑا فوجی اڈہ قائم کرنے کے لئے ایک نئے امریکی صہیونی منصوبے پر خبردار کیا ہے۔
عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار یاسر البهادلی نے المعلومہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے ساتھ سرحدی خطے میں واقع الحشدد الشعبی یونٹوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکہ کے ایک نئے خصوصی منصوبے کا انکشاف کیا،انھوں نے کہا کہ ہمیں جو نئی معلومات موصول ہوئی ہیں ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عراق شام کی سرحد پر امریکی فوجیوں کو استحکام بخشنے اور پینٹاگون میں تیار کردہ منصوبے کی بنیاد پر خطے میں ایک بڑا اڈہ قائم کرنے کا ایک امریکی صیہونی منصوبہ ہے۔
البدلی نے واضح کیا کہ الحشد الشعبی اور سکیورٹی فورسز کو آج عراق اور شام کے مابین سرحدی علاقے میں سب سے بڑے دشمنانہ منصوبے کا سامناہے ، اس منصوبہ کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ امریکی استعماری اہداف کے حصول کے لیے عراق کے دیگر ممالک کے ساتھ روابط منقطع کر دیے جائیں جس کے لیے عراق ،شام اور اردن کے علاقوں میں امریکی نقل و حرکت جاری ہے نیز اردن کے سکیورٹی کمانڈروں سے اس ملک میں امریکی نقل و حرکت کو پانچ کلو میٹر اندر تک پہنچانے کے لئے بات چیت جاری ہے۔
عراقی سکیورٹی تجزیہ کار نے داعش کے خلاف امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کی نقل و حرکت اور اس علاقے میں اپنی موجودگی کے لئے ان کے نئے طریقہ ٔ کار نیز خطے کے سب سے بڑے فوجی اڈے کی تعمیر کے امکان کے بارے میں متنبہ کیا جس کی قیادت امریکہ اور صیہونی دونوں مل کر یں گے،انہوں نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری کاروائی کرتے ہوئےضروری تحقیقات کرئے اور ایسا نہ ہونے دے تاکہ عراقی الحشداد الشعبی اور سکیورٹی فورسز اس منصوبے کا شکار نہ ہوجائیں۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی سربراہی میں داعش مخالف اتحادی افواج نے متعدد بار ان علاقوں میں عراق شام کے سرحدی علاقوں اور الحشد الشعبی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے ، انھوں نے عراقی سرکاری قومی تنظیم الحشد الشعبی کی صلاحیتوں کو مجروح کرنے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لایا،نیز انہوں نے سرحدوں پر اس تنظیم کے حفاظتی اقدامات کو نمایاں طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے اور وقتا فوقتا اس کے علاوہ وہ عراق اور شام کے مابین سرحدی خلیج پیدا کرکے دہشت گردوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران پاکستان تعلقات کو گہرا کرنے میں امیر عبداللہیان کا کردار نمایاں رہا
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے مہر خبررساں
مئی
کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ
دسمبر
انسٹاگرام کو ’بہتر‘ ہونے کی وجہ سے خریدا، مارک زکربرگ کا اعتراف
?️ 16 اپریل 2025سچ خبریں: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے امریکی اینٹی
اپریل
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
?️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
یمنیوں نے بائیڈن کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی
جنوری
کیا جدہ مذاکرات سے سوڈان کا بحران حل ہو جائے گا؟
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان کے بحران کے آغاز کو ایک مہینہ گزر چکا
مئی
جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج
اپریل