?️
سچ خبریں:فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ مراکش اور عراق کے صدر کی ٹیلی فون لائن کو بھی اسرائیلی ساختہ جاسوس مالویئر نے ہیک کیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سرکاری ریڈیو اوراخبار لی مونڈے نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مراکش کے شاہ محمد ششم اور اس کے رشتہ داروں کے ٹیلی فون صیہونی جاسوسی سافٹ وئر پیگاسس کے ذریعہ ہیک کیے گئے ہیں جو جاسوسی سافٹ وئر بنانے والے اسرائیلی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سافٹ وئر کے ڈیٹا بیس میں ایک فون نمبر کا تعلق مراکش کے بادشاہ سے تھاجب کہ کئی مہینوں سے مراکش ان حکومتوں میں سے ایک رہا ہے جس نے ملک کی سیاسی اور عوامی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے، اس کے علاوہ ، میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے موبائل فون کے ساتھ عراقی صدر برہم صالح کے فون کو بھی اسرائیلی کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ جاسوس سافٹ وئرنے ہیک کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ متعدد حکومتوں کی طرف سے اپنے مخالفین کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنےاورا نکی نگرانی کے لئے اسرائیلی ساختہ اسپائی ویئر کے وسیع پیمانے پر استعمال کیے جانے اسکینڈل کے انکشاف کے بعد پیرس پراسیکیوٹر کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ اس اسپائی ویئر کے وسیع پیمانے پر استعمال کا معاملہ شروع ہو گیا ہے۔
پیرس پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی دارالحکومت کے پراسیکیوٹر نے معلومات کے استعمال ، رازداری کی خلاف ورزی اور جاسوسی کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں اسرائیلی کمپنی این ایس او کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کی خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے اقتصادی کمیشن نے اس بات
جولائی
ایران کے خلاف فوجی آپشن ایک سنگین غلطی تھی:امریکی ایلچی
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے
جولائی
گیند امریکہ اور اسرائیل کے پالے میں ہے: حماس
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اب
جون
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
اسرائیلی سیوریج میں اس بار نامعلوم تکنیکی نقائص
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ میں حکومت کے سیوریج سسٹم
جولائی
انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: روزنامہ انڈیپنڈنٹ عربی نے ایک انگریز تنظیم کی شناخت کے حوالے
مئی
پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار
?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب
مئی
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیر
نومبر