?️
سچ خبریں: اسرائیل کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے طوفان الاقصی میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار شائع کیے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے نے طوفان الاقصی آپریشن میں ہونے والی صہیونی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار کا اعلان کیا۔
صیہونی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ حماس کی کاروائی میں زخمیوں کی تعداد 2900 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے صیہونی حکومت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اچانک حملے کے تین دن بعد، جو دونوں فریقوں کے درمیان ہمہ گیر جنگ کا باعث بنا، ایک بیان میں حماس کے حملوں کی شدید مذمت کی۔
وائٹ ہاؤس میں اپنی 10 منٹ کی تقریر میں امریکی صدر نے فلسطین کی تازہ تریں صورتحال پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی مارے جا چکے ہیں جن میں 14 امریکی بھی شامل ہیں۔
اسی دوران الجزیرہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر نے امریکہ کے مسلسل صدمے اور تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کس طرح حماس کی افواج غزہ کے آس پاس کے قصبوں میں داخل ہوئیں اور اس بڑے اور پیچیدہ حملے کو انجام دیا۔
جان کربی نے بھی کہا کہ یہ واضح ہے کہ حماس کا حملہ پیچیدہ تھا جس کی وہ مہینوں سے منصوبہ بندی کر رہے تھے اور اس حملے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
کربی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ابھی تک اس بارے میں معلومات جمع اور تجزیہ کر رہے ہیں کہ حماس اس آپریشن کو انجام دینے میں کس طرح کامیاب ہوئی، تاہم ابھی ہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کشمیری کل بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے
?️ 26 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی
اکتوبر
فوج کی نافرمانی تیزی سے پورے اسرائیلی نظام میں پھیل جائے گی: نیتن یاہو
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ مظاہروں،
مارچ
سام سنگ نے کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام
فروری
کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے
اکتوبر
صہیونیوں کے تمام ہوائی اڈے غیر محفوظ
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: انصاراللہ یمن کے میڈیا یونٹ کے نائب سربراہ "نصرالدین عامر” نے
مئی
ترکی میں KFC کا دیوالیہ؛ وجہ؟
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ
اپریل
190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین
اپریل
یمن میں سعودی، امریکی اور صیہونی عناصر کی جاسوسی کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے عناصر میں سے ایک جیدی
نومبر