صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں دسیوں مزید بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عبرانی اخبار یسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد تیئیس چونتیس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے مگر اس کے باوجود صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مغربی کنارے میں مزید اٹھائس کالونیوں کی تعمیر کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں سرگرم نحلاوہ نامی ایک تحریک نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب مزید اٹھائس کالونیوں کے تعمیری منصوبے کا آغاز کرے گی، صیہونی اخبار کے مطابق ان کالونیوں میں سے تین کی تعمیر کا کام امریکی صدر کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے چند روز کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔

تیرہ جولائی کو امریکی صدر جوبایڈن مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ تل ابیب کا دورہ کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا بھی دورہ کریں گے، جوبایڈن کے سفر کے قریب غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے منصوبوں پر عملدرآمد سے اس بات کی حکایت ہوتی ہے کہ امریکہ کے نزدیک صیہونی حکومت کی جارحانہ توسیع ہر ممکن شکل میں جائز ہے اور وہ اگرچہ عالمی ضابطوں اور بین الاقوامی قراردادوں کے منافی ہوں، مگر امریکہ اسکی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

جاپان میں اسلام پسندی کا بڑھتا رجحان اور آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:جاپان میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہےجس کی

صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے وقت کی ایک نئی ویڈیو

🗓️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کوالعربی الجدید اخبار نے الجزیرہ کی نامہ نگار

شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ

پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش

🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر

امریکہ شہید سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا:ترک ماہر قانون

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل

فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ

🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس

🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں:     1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے

اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف، عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کریں گے

🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے