?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے جنوبی نابلس میں ایک فلسطینی کی شہادت کے ردعمل میں غاصبوں کے خلاف مزاحمت اور جہاد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مکمل ذمہ داری کا ذمہ دار ٹھہرایا،یادرہے کہ حال ہی میں نابلس کے جنوب میں واقع بیتا کے علاقے میں جمیل ابو عیاش کی شہادت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے جمعے کی شام ایک بیان جاری کیا جس میں صیہونی عسکریت پسندوں کی گولی لگنے سے 21 سالہ فلسطینی کی شہادت پر تعزیت کی گئی،بیان میں کہا گیا ہےکہ بیتا کے علاقے میں مظاہرین کے خلاف قابضین کے جرائم اور فلسطینیوں کی حق آواز کو دبانے کی کوشش ہماری قوم کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جہاد اور جائز مزاحمت جاری رکھنے سے باز رکھنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔
جہاد اسلامی تحریک نے نابلس اور مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں فلسطینیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قابضین کے خلاف ہمہ جہت مزاحمت تیز ہو جائے گی اور جب تک قابضین کو فلسطین کی مقدس سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا مزاحمت جاری رہے گی۔
یادرہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے اس سے قبل صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صحت کی تباہی کے بارے میں ڈاکٹروں کی تنظیم کا انتباہ
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں طبی اور صحت کی تباہ کن
دسمبر
نگران حکومت پنجاب کا ’ملزمان کی سہولت کاری پر ’ جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگران حکومت نے اعلان کیا کہ وہ
مئی
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک
مئی
روس کا بین الاقوامی حقوق کا دفاع ماسکو پر مغربی دباؤ کی وجہ ہے : بشار الاسد
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کی شام روسی
جنوری
پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے
?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے
جنوری
پارٹی کے جن رہنماؤں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طلب کیا ہے وہ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے۔
?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی
اگست
وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ، صورتحال پر اعلی حکام سے مشاورت
?️ 5 ستمبر 2021خیبر(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر طور
ستمبر
انصاراللہ کے رہنما کی غزہ واقعے پر عرب حکمرانوں پر تنقید
?️ 13 اگست 2025یمن کی انصارالله تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے گزشتہ ہفتے
اگست