?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسرائیلی جیلوں میں قید 37 فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار کی اطلاع دی۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زارکی اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے بتایاکہ فی الحال صہیونی حکومت کی جیلوں میں 37 فلسطینی خواتین قیدی انتہائی مشکل صورتحال میں ہیں، یہ قیدی جیل میں ہت طرح کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، کمیٹی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے سن 1967 سے اب تک تقریبا 160000 فلسطینی حراست میں لیا ہے جبکہ ستمبر 2000 میں اقصیٰ انتفاضہ کے آغاز سے اب تک 2500 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 37 اب بھی جیل میں ہیں جو بدترین ممکن حالت میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ میں فلسطینی قیدیوں کی تفتیش کرنے والی کمیٹی نے پہلے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوری میں مقبوضہ علاقوں میں 456 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا،کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ صہیونیوں نے رواں سال جنوری میں فلسطینیوں کے خلاف 105 عارضی نظربندی کے احکامات جاری کیے۔
یادرہے کہ ایک صیہونی آئے دن جیسے چاہتے ہیں فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہیں کبھی ان کے مکانوں کو گراتے ہیں اور خواتین اور بچوں کو حراست میں لے لیتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری صرف خاموشی کے ساتھ تماشا دیکھ رہی ہے اس سے بھی بڑھ کر بعض عرب ریاستوں کے حکمراں ان تمام مظالم پر آنکھ بند کیے ہوئے غیر قانونی صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور ہر ایک پیشی لے جانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے جس میں بحرین ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت پیش پیش ہیں، یہی وجہ ہے کہ صیہونی مزید جری ہوگئے ہیں اور کھلے عام فلسطینیوں کے حقوق پائمال کر رہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ پوچھنے والا تو کوئی ہے نہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے کیوں دیا ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یوں تو صیہونی حکومت نے شام کی خودمختاری کی خلاف
نومبر
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
ترکی کی جارحیت کے خلاف عراقی عوام میں شدید غم و غصہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:عراق میں ترکی کے مسلسل فوجی حملوں کے خلاف عراقی عوام
جنوری
اسٹاک ہوم کے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی توہین کو دہرایا گیا
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن میں اسٹاک
اگست
واٹس ایپ پر اے آئی اسٹیٹس فیچر کی آزمائش
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اسٹیٹس یا اسٹوری
اکتوبر
مائیکروسافٹ: اسرائیلی فوج ہماری خدمات کا غلط استعمال کر رہی ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: مائیکرو سافٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
ستمبر
وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے
دسمبر
اسرائیل نے بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ریڈار تعینات کر دیے ہیں : صیہونی نیٹ ورک 12
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: صیہونی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت
جون