?️
سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
عرب 48 ویب سائٹ نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا، رپورٹ کے مطابق نوجوان فلسطینی کو مغربی کنارے میں ایک رکاوٹ عبور کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر شہید کیا گیا، فلسطینی وزارت صحت نے بھی نابلس سے تعلق رکھنے والے احمد سالم غانم نامی نوجوان فلسطینی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ جمعے کو بھی اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع "جنین” میں صیہونی دہشتگردوں نے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ، فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں شہداء کی تعداد تین بتاتے ہوئے مزید کہا کہ آٹھ دیگر افراد کو صیہونی عسکریت پسندوں نے جنین میں گولی ماری تھی۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی برائے شہداء فلسطین (فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کی قومی تنظیم) کی سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 357 فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،انجمن کے سکریٹری جنرل محمد صبیحات کا کہنا ہے کہ مختلف صوبوں میں ہونے والی فیلڈ ریسرچ اور اسٹڈیز کی بنیاد پر یہ تمام شہداء یکم اکتوبر 2012 سے 3112//2021تک شہید ہوئے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا
?️ 31 مارچ 2021مظفرآباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف
مارچ
اب لوگ کیا کریں گے؟ فیصل قریشی کا والدہ کی ایڈٹ شدہ وائرل ویڈیو پر رد عمل
?️ 21 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ ماضی کی مقبول
مئی
شہید نصراللہ اور صیہونیوں کے لیے مکڑی گھر کا نظریہ
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی
نومبر
یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی
ستمبر
فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی
جولائی
اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت
?️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ
مارچ
ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی
?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے
مئی