?️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات معمول پر لانے سے مسئلہ کی وجہ سے فلسطین کو بھول نہیں جانا چاہئے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کے دوران عرب ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ان کے تعلقات معمول پر لانے سے فلسطین کے مسئلے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے یروشلم میں پیش آنے والی صورتحال اور تناؤ کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔
یادرہے کہ حالیہ ہفتوں میں ، مسجد اقصیٰ کے آس پاس صیہونی فوجی نقل و حرکت اور مسجد اقصیٰ کے کچھ حصوں تک فلسطینی روزہ دار لوگوں کی رسائی کو محدود کرنا صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان فوجی تناؤ اور جھڑپوں کا باعث بنا ہے،واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سکریٹری خارجہ گذشتہ روز ماسکو پہنچے تھے جہاں انھوں نے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے روسی حکام کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
در ایں اثنا روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق ، مشرق وسطی میں امن عمل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان تعلقات لاوروف اور المالکی کے مابین ہونے والی بات چیت کا سب سے اہم ایجنڈا ہیں، انہوں نے کہا کہ ماسکو نے رام اللہ حکومت کی ملکی اداروں کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنے کرنے کے لیےاپنے گہرے عزم کا مظاہرہ کیا ہے،فلسطین میں انتخابات ملتوی ہونے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال نے فلسطینی رہنماؤں کو ان انتخابات کو ملتوی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
یادرہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے باضابطہ طور پر جمعہ کی صبح فلسطینی علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا انعقاد مقبوضہ بیت المقدس کی انتخابات میں شرکت پر مشروط ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تل ابیب کے انتخابات کرانے سے انکار کی وجہ سے محمود عباس کا انتخابات ملتوی کرنے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو77 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ
?️ 27 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو
اکتوبر
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا شام پر حملہ
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی
فروری
حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے سرحدی مذاکرات میں تازہ
اکتوبر
آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔
?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی
اپریل
امریکہ میں سیاسی ناکہ بندی؛ چارلی کرک کے قتل کو جواز بنا کر مخالفین کا ناک میں دم
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکی حکومت نے خیانت اور
ستمبر
خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی
اگست
حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو وائرل
?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیو
ستمبر
اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر افریقی تارکین وطن کے خلاف جرائم پر تنقید
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنی ایک رپورٹ
اگست