?️
صہیونی امریکی فاؤنڈیشن کی ویزمین انسٹیٹیوٹ کو ۲۶ ملین ڈالر کی مالی امداد
صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ میں قائم ایک بڑی صہیونی فاؤنڈیشن نے ایران کے میزائل حملوں سے شدید متاثر ہونے والے اسرائیلی تحقیقی ادارے ویزمن انسٹیٹیوٹ کی بحالی کے لیے ۲۶ ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اوہائیو (Ohio) میں قائم جیک، جوزف اور مورٹن منڈیل فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ یہ رقم رخووت میں واقع ویزمن انسٹیٹیوٹ کے تباہ شدہ لیبارٹریوں اور آلات کی مرمت و ازسرنو تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ یہ ادارہ ایران کے جوابی میزائل حملے کے دوران شدید نقصان کا شکار ہوا تھا۔
صہیونی ذرائع نے تسلیم کیا کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں ویزمن انسٹیٹیوٹ کے ۵۰ سے زائد تحقیقی لیبارٹریاں مکمل طور پر بند ہو گئیں۔
ادارے کے سربراہ آلون خن کے مطابق، مالی نقصان کا تخمینہ ۴۰۰ تا ۵۴۰ ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔طلبہ و محققین کے لیے تحقیقی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ بڑی تعداد میں آلات اور سائنسی وسائل تباہ ہو چکے ہیں۔
یہ فاؤنڈیشن دنیا کی بڑی صہیونی اداروں میں شمار ہوتی ہے اور اب تک تقریباً ۳ ارب شیکل اسرائیل کو عطیہ کر چکی ہے۔ یہ ادارہ ۱۹۹۰ کی دہائی سے اسرائیلی محققین کو تعلیمی اور تحقیقی مراکز میں اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے۔
۱۹۴۴ میں صہیونی رہنما اور پہلے اسرائیلی صدر حییم ویزمن کے نام پر قائم یہ ادارہ دراصل اسرائیل کی سیکیورٹی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔ماضی میں اس ادارے کے وسائل اور ماہرین نے اسرائیل کے خفیہ ایٹمی پروگرام دیمونا میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ ادارہ فوجی تحقیق، جدید ہتھیاروں، ڈرون ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور ہائی ٹیک ملٹری سسٹمز کی تیاری میں بھی مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ امداد اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے ۲۳ جون کو ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کر کے شہریوں، سائنسدانوں اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ ایران نے اس جارحیت کے جواب میں صہیونی مراکز، فوجی اڈوں اور حساس اداروں پر جوابی میزائل و ڈرون حملے کیے، جن میں ویزمن انسٹیٹیوٹ بھی متاثر ہوا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان
جنوری
وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے کے تحفظات دور نہ ہونے پر مردم شماری کے بائیکاٹ کا انتباہ
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبر
مارچ
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
مسجد اقصیٰ میں فجر کی تقریب میں شرکت کی دعوت
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی
ستمبر
سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط، 26ویں ترمیم کا کیس اسی ہفتے فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور
نومبر
پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہے:وزیر اعلی
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی
جون