?️
سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے صیہونیوں کو یہ پیغام پہنچایا کہ صبر اور تحمل کا دور ختم ہوچکا ہے۔
لبنانی اخبار الاخبار نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں حالیہ سکیورٹی واقعات بشمول تل ابیب کے قریب ٹومر میزائل فیکٹری میں دھماکے اور صحرائے النقب میں واقع ڈیمونا جوہری تنصیبات کے قریب راکٹ لگنے کے سلسلہ میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانہ پر رد عمل دیکھنے کوملا ہے، رپورٹ کے مطابق الاخبار نےاپنے کالم میں لکھا ہےکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ واقعات کے بعد خطے میں تنازعات کے قواعد میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں، بلاشبہ مذکورہ واقعات کے بعد خطے میں تنازعات کے قواعد اب ان واقعات سے پہلے جیسے نہیں ہوں گے۔
در ایں اثنا بہت سارے ماہرین اور سیاسی مبصرین نے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں حالیہ سکیورٹی واقعات صہیونیوں کی سابقہ غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں کا نتیجہ تھے، لبنانی اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی کے واقعات صیہونیوں کے لیے واضح پیغام ہیں بلکہ ان واقعات کو صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے لئے مزاحمتی تحریک کی جانب سے کے ایک اہم پیغام کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
الاخبار نے مزید لکھا کہ مزاحمتی تحریک نے صحرائے النقب میں ڈیمونا اسٹریٹجک تنصیبات کے قریب ایک جگہ کو نشانہ بنا کرتل ابیب کے رہنماؤں کو ایک اہم پیغام بھیجا کہ صہیونی ظلم کے خلاف تحمل کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب مزاحمتی مقاصد کے خلاف کسی بھی طرح کی حماقت کا صیہونی حکومت کے مستقبل کو سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ،یادرہے کہ ڈیمونا اسٹریٹجک مرکز کو نشانہ بنانے سے پہلے صہیونی عہدیداروں کا خیال تھا کہ صرف وہ سامنے والے پر دہشت گردی مسلط کرسکتے ہیں، لیکن اب سے سب کچھ بدل گیا ہے۔
اس بار وہ مزاحمت تھی جو صہیونیوں پر دہشت گردی کی مساوات مسلط کرنے میں کامیاب رہی، قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں میڈیا نے اطلاع دی کہ مقبوضہ علاقوں میں ڈیمونا کے قریب ایک میزائل لگا ہے جس کے پیچھے کہانی یہ تھی کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے سے داغے گئے میزائلوں کو روکا ، اور ان میزائلوں میں سے ایک مقبوضہ فلسطین کے اندر آگیا اور ڈیمونا کے قریب آکر لگا۔
واضح رہے کہ یہ ایک اہم پیشرفت تھی کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب شام کے فضائی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر کیا جو مقبوضہ علاقوں تک پہنچا ہونیز صہیونی حکومت کا دفاعی نظام اس میزائل کا پتہ لگانے اور اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا تھا، ایک ایسا میزائل جس نے صیہونیوں کو بیدار کیا اور انہیں پریشان کردیا کہ اگر یہ میزائل صیہونی حکومت کی جوہری تنصیبات سے ٹکرایا ہوتا تو یہ اسرائیل کو صیہونیوں کے لئے جہنم بنا دیتا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈیمونا کے قریب لگنے والے شامی میزائل نے اس حقیقت کی عکاسی کی کہ پورا مقبوضہ فلسطین شام کی پہنچ میں ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت کے کسی بھی ہدف یا خطے کو آئندہ کی کسی بھی لڑائی میں میزائل حملوں سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور تل ابیب اس حملے کے بعد اپنے حساب کتابوں پر نظر ثانی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت میڈیا اور صحافیوں کی سب سے خطرناک دشمن ہے: حماس
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے فلسطینی صحافیوں کے وفا کے دن کے
دسمبر
صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ
فروری
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ
سلطان عمان کا روس یوکرائن بحران پر ردعمل
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل
مارچ
امریکہ غزہ کی جنگ جاری رکھنے کا اصل ذمہ دار
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ
جون
غزہ میں فتح سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی کنجی
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈیمر نے
اپریل
متحدہ عرب امارات کے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور فوجی مذاکرات
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات
مئی
ججز کی تعیناتی میں کیا تنازع ہے؟ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کون ہیں؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی
جولائی