?️
شہید نصراللہ کا راستہ جاری رہے گا، ہم مزاحمتی اسلحہ نہیں چھوڑیں گے:شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ نصراللہ کے نقش قدم پر چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور مزاحمت کا ہتھیار کبھی ترک نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور رہبری کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ ان کی روح آج بھی زندہ ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ نصراللہ نے مزاحمتی نظریات اور اسلاف کی جدوجہد کو مضبوطی سے جڑ دیا اور یہی راستہ آخرکار فتح تک پہنچے گا۔ ان کا مؤقف تھا کہ مزاحمت کی کامیابیاں ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہیں اور جو لوگ اس راستے پر چلتے ہیں یا تو شہید ہوتے ہیں یا فتح حاصل کرتے ہیں۔
قاسم نے بتایا کہ نصراللہ نے عوام سے مضبوط رشتہ قائم کیا اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے آج بھی اسی عہد و پیمان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سیاسی میدان، سماجی خدمات اور دفاعی میدان میں مضبوط موجودگی رکھتی ہے اور عوام کے ساتھ اس کا گہرا رشتہ موجود ہے۔
تقریب میں شیخ نعیم قاسم نے امریکی و اسرائیلی عزائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامی چاہتے ہیں کہ حزب اللہ کمزور ہو جائے، مگر وہ یہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو مسلح کیے جانے کے خلاف اقدامات کرے، مگر ایسا مطلب لبنان کی کمزوری اور علاقے کو اسرائیل کے تابع بنا دینا ہوگا، اور حزب اللہ اس کی اجازت نہیں دے گی۔
قاسم نے کہا کہ اگر حزب اللہ کو خلعِ سلاح کیا گیا تو ملک ایک بڑے تنازعے میں داخل ہو جائے گا، اس لیے وہ اس شرط کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کیا کہ مزاحمت کا ہتھیار ان کی حفاظت اور لبنان کی قوتِ مزاحمت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ لبنان کی بازسازی اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کرے اور ملکی خودمختاری کو مقدم رکھے۔
شیخ نعیم قاسم نے مظبوطی سے کہا کہ حزب اللہ سیاسی میدان میں بھی سرگرم ہے۔ صدارتی انتخابات اور حکومتی تشکیل میں اس کی شرکت واضح ہے اور عوامی خدمات اور امدادی کاموں کے ذریعے اس کا رشتہ عوام سے مزید مضبوط ہوا ہے۔ وہیں، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے میدان میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور امریکی-اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔
تقریب میں قاسم نے مزید کہا کہ مزاحمت کے وابستگان اور خانوادهٔ شہداء ہمیشہ موجود رہیں گے، اور ان کا عزم یہ ہے کہ لبنان کو مضبوط بنائیں، اس کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھیں اور کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری آمادگی سے کھڑے ہوں۔ انہوں نے ایران، یمن، عراق اور دیگر حامی گروپوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مزاحمتی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دستِ واحد بن کر اپنے وطن کی حفاظت کریں، اور کہا کہ وہ وقت آئے گا جب دشمنان کے منصوبے ناکام ہو جائیں گے اور مزاحمت فتح مند ثابت ہوگی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لانگ ٹرم میں جو لوگ بے گھرہوئے ہیں،ان کے لیے بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔قمر جاوید باجوہ
?️ 11 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب
ستمبر
کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا
جولائی
صیہونی کابینہ کی لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کو منظوری:صیہونی ریڈیو کا انکشاف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جاری تنازع کو
نومبر
امریکہ دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ہے:سلامتی کونسل کے ممبران
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی موجودہ صورتحال پر غور
دسمبر
سعودی عرب امریکی حمایت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی نے مختلف ممالک کے
مارچ
سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،
جولائی
روس اور ایران کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں: امریکہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر
فروری
خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر