?️
سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ کے سیاسی خاتمے کا اعلان کرنے کے لیے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو پیانگ یانگ کے خلاف امریکی دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو چھپانے کے لیے ایک چال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے 1950سے1953 کے درمیان کوریائی جنگ کےخاتمہ کا سیاسی طور پر اعلان کرنے کےجنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس طرح کے اقدام کو پیانگ یانگ کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسی کو چھپانے کے لیے ایک چال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تخفیف اسلحہ اور جزیرہ نما کوریا میں دیرپا امن لانے میں مدد مل سکتی ہے،تاہم شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ رے تائی سنگ نے مون کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیاکہ جب تک امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی جنگ کے خاتمہ کا اعلان نہیں ہوسکتا۔
شمالی کوریا کے عہدیدار نے سرکاری میڈیا سے جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ واضح طور پر سمجھا جانا چاہیے کہ جنگ کے خاتمے کا اعلان جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورت حال کو مستحکم کرنے میں مدد نہیں دے گا ، بلکہ امریکہ کی دشمنی پر مبنی پولیسیوں کو چھپانے کے لیے ایک چال کا کام کر سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں موجود امریکی ہتھیار اور افواج نیز خطے میں باقاعدہ امریکی فوجی مشقیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی دشمنانہ پالیسی بڑھتی جارہی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شمالی کوریا نے پیانگ یانگ سے امریکی دشمنی کے ثبوت کے طور پر طویل عرصے سے امریکی قیادت میں اقتصادی پابندیوں کا حوالہ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
گوگل کی جانب سے ڈیسک ٹاپ پر بھی ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: خبریں ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ
اکتوبر
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ
مئی
اقوام متحدہ کی امن فورس پر صیہونیوں حملوں پر اٹلی کا ردعمل
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی نے یونیفیل (اقوام متحدہ کی
نومبر
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
قابضین سے ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی: خلیل الحیہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے قاہرہ میں رہائی
جنوری
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
یوکرین کی حالت زار؛پورپ نے بھی آدھے راستے میں چھوڑ دیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: فنانشل ٹائمز اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یورپی
دسمبر
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا
مئی