?️
سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے شام میں داعش کے عناصر کی بڑی تعداد پر مشتمل الہول کیمپ کے خطرے سے خبردار کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی اور عسکری تجزیہ کار علی الشریفی نے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان ممالک سے مشاورت کرے جن کی شام کے الہول کیمپ میں موجود داعشی عناصر کے پاس شہریت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے الحول کیمپ میں موساد کی جاسوسی سروس
انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے یہ عناصر مذکورہ ممالک میں واپس جائیں اور عراق سے دور رہیں۔
الشریفی نے کہا کہ شام میں الہول کیمپ عراق کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور داعش آنے والے وقت میں اس مسئلے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ آنے والے دور میں اس کیمپ کو ختم کرنے کے لیے مفید حل فراہم کیے جائیں، یہ کاروائی سیاسی، سکیورٹی اور سفارتی ذرائع سے نہایت ضروری ہے۔
الشریفی نے مزید کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت اور اس ملک کے کردستان علاقے کے درمیان جاری اختلافات کے پیش نظر اس کیمپ کا ہونا خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں: تکفیریوں کے پاس اسلحہ اور پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل عراق کے سیاسی کارکنوں میں سے ایک علی عزیز نے اس ملک کی حکومت سے کہا تھا کہ وہ الہول کیمپ کیس کو بند کر دے تاکہ امریکہ بغداد پر مزید دباؤ نہ ڈال سکے۔
مشہور خبریں۔
میں 24 گھنٹوں میں یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتا ہوں:ٹرمپ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے
جنوری
جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف
جنوری
برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے
نومبر
حکومت آخری دم تک عثمان مرزا کیس کی پیروی کرے گی: وزیر قانون
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ
جنوری
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ تہران اور ریاض
جولائی
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر
بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ
جون
مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن
فروری