🗓️
سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد امریکی فوجیوں نے وہاں سے واپس جانے ہی میں اپنی خیر سمجھی۔
شامی فوجیوں نے اس ملک کے مشرقی الحسکہ کے دیہی علاقے المجیبره کے چیک پوسٹ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا راستہ روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی قافلے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
یادرہے کہ جمعہ کے روز بھی شامی باشندوں نے الحسکہ کے دیہی علاقے کریرش میں امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کا راستہ روک کر بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی شہریوں کی جانب سے مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
شامی شہری امریکی فوجیوں اور کرد ڈیموکریٹ فورس کے دستوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ شام کی حکومت، کئی بار واضح کر چکی ہے کہ اس ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غاصبانہ ہے اور اس کا مقصد ان علاقوں کے قدرتی ذخائر کو لوٹنا ہے،تاہم امریکیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ اپنے قبضے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک اور رسوائی کا سامنا، نئے اسکینڈل کا پردہ فاش ہوگیا
🗓️ 27 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
جون
غزہ میں کئی نئے السنوار ہیں ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے حماس کی بحالی اور حزب اللہ کے ساتھ
اکتوبر
نئے ٹیکس سے ملک میں ادویات مہنگی ہو گئی
🗓️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے
جولائی
"دیار دل”دوبارہ نشر ہونے پر بھی کوئی فائدہ نہیں ملا: میکال ذوالفقار
🗓️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) اداکار میکال ذوالفقار نے 17 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں
مارچ
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
🗓️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
شبلی فراز نے افنان اللہ کو بنایا تنقید کا نشانہ
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے
ستمبر
عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز
🗓️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ میں
مارچ
برطانیہ میں گھر کے کرائے کی جگہ جنسی استحصال
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اس ملک میں اخلاقیات کے ایک نئے
مئی