?️
سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی خبر دی ہے۔
AIRI کی رپورٹ کے مطابق باخبر سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے، میڈیا کے مطابق سویڈن کا سفارت خانہ بند ہونے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سویڈن میں نئے تعلیمی سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلباء، جو اگست کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے ہیں، کو اپنی فیس کی ادائیگی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی سویڈن میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کر سکتے کیونکہ اسلام آباد میں اسٹاک ہوم کا سفارت خانہ بند ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عام طور پر سویڈن کا ویزا جاری ہونے میں 4 سے 6 ماہ لگتے ہیں،وزارت خارجہ کے عہدیدار اسد ماجد خان کو بیرون ملک پاکستانیوں اور طلباء نے اس صورتحال سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا، سویڈن کے سفارت خانے کے اندر موجود ذرائع نے بتایا کہ وہ سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔
درایں اثنا بعض خبر رساں ذرائع نے پاکستان کی صورتحال کے بارے میں سویڈن کے سیکیورٹی خدشات کو اسٹاک ہوم کی جانب سے اس اقدام کی وجہ قرار دیا ہے،تاہم ابھی تک سویڈن اور پاکستان کے سرکاری حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے
اپریل
صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً
مارچ
مغرب یوکرین میں تنازعہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا
جون
کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں: رپورٹ
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم
اپریل
اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے
اگست
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی یمن پر 27 بار بمباری
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے منگل کی رات کو بتایا ہے کہ
ستمبر
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
سید مقتدی صدر کے کربلا کی طرف مشی کے لئے اہم پیغام
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر
ستمبر