سعودی عرب کی جانب سے حج کے قوانین کی خلاف ورزی پر دوبارہ انتباہ

سعودی عرب

🗓️

سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ان افراد کے خلاف بھاری جرمانے کا اعلان کیا ہے جو حج کے لیے مختلف ویزے رکھنے والوں کو مخصوص اسکان جگہوں جیسے ہوٹلز، اپارٹمنٹس، حجاج کے رہائشی مراکز یا دیگر مقامات پر رہائش فراہم کریں، انہیں چھپائیں یا مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیر قانونی طور پر رکھنے میں مدد کریں۔
وزارت داخلہ کے مطابق، ایسے مجرموں پر 1,00,000 سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ جرمانہ 1 ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گا۔ جو افراد بغیر حج اجازت نامے والے افراد کو رہائش دیں، چھپائیں یا انہیں کسی بھی طرح کی مدد فراہم کریں گے، انہیں 1 لاکھ ریال کی سزا دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں، جن کا مقصد حجاج کرام کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ پر امن اور سکون کے ساتھ اپنے فرائض حج ادا کر سکیں۔ نیز، عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کو متعلقہ حکام کے علم میں لائیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا کو ملکر فلسطین، کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار

🗓️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت

🗓️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں

امریکہ کو نیتن یاہو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کیوں قبول نہیں ؟

🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب

غزہ پٹی انسانی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک کا انتباہ

🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں نے ایک بیان میں

2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو

صیہونی پولیس کو مشکلات کا سامنا

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی پولیس کے سرکردہ اہلکاروں

کیا اسرائیل غزہ پر قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے؟ نتساریم سے موراگ تک کی صورتحال

🗓️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے