SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ دنیا

سعودی عرب عزت کے ساتھ یمن جنگ سے نکلنے کے درپے

یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیاکہ سعودی امریکی اتحاد فی الحال یمنی جنگ سے عزت کے ساتھ خارج ہونے کا خواہاں ہے۔

جون 8, 2021
اندر دنیا
سعودی
0
تقسیم
31
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیاکہ سعودی امریکی اتحاد فی الحال یمنی جنگ سے عزت کے ساتھ خارج ہونے کا خواہاں ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتورنے سعودی اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی امریکی اتحاد یمن کی جنگ سے با وقار اخراج کا خواہاں ہے، رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار نے مزید کہاکہ سعودی اتحاد کو بخوبی اندازہ ہے کہ یمنی عوام پر شکست مسلط کرنا ممکن نہیں ہے، لہذا یہ اتحاد یمن میں موجودہ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔

بن حبتورنے مزید کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ جارح ممالک کو یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے فریم ورک کے اندر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہےلہذا وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، عمانی وفد کے صنعا کے دورے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ دورہ یمن میں قومی اور زمینی سطح پر اقدامات کرنے میں مدد کرنے کے لئے کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل عمانی ذرائع نے یمن کے خلاف سات سال سے جاری اور اس صدی کی سب سے زیادہ انسانیت سوز تباہی کرنے والی سعودی جنگ کے مستقبل کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایک خصوصی خط کے مضمون کا انکشاف کیا ۔

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس خط میں صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈ ےاور الحدیدہ بندرگاہ دوبارہ کھولنے کی تیاری نیز مأرب میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملوں کو روکنے کے بدلے میں یمنیوں کو فوری مدد فراہم کرنے اورسعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کو روکنےکے بارے میں بات کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے رہنما عبد الملک بدرالدین الحوثی نے پیر کی شام سلطان عمان کے وفد سے ملاقات کی اور وفد کے ممبروں سے انسانی مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Short Link
Copied
ٹیگز: alliancedignitySaudiwarYemenباعزتجنگخارجسعودی عربیمن

متعلقہ پوسٹس

انتخابات
دنیا

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

فروری 2, 2023
برطانوی
دنیا

قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار

فروری 2, 2023
بھارت
دنیا

چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون

فروری 2, 2023

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

انتخابات
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی 2024 کے صدارتی...

مزید پڑھیں

قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار

برطانوی
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین اور فلسطین...

مزید پڑھیں

چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون

بھارت
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ فوجی سازوسامان، چِپ اور مصنوعی ذہانت کے...

مزید پڑھیں

امریکہ اسرائیل اور انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث ایرانی ایٹمی معاہدہ میں واپس نہیں آرہا:یورپی قانون ساز

ایرانی
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:یوروپی پارلیمنٹ میں آئرش قانون ساز مک والیس نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?