?️
سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد اور اس کے کرائے کے فوجی 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے کو روک رہے ہیں۔
یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قیدیوں کا معاملہ تقریباً جمود کا شکار ہے، المسیرہ نیوز چینل نے المرتضیٰ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اگرچہ ہم نے اس سال مارچ میں دونوں طرف سے 2200 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا، لیکن جارح سعودی اماراتی اتحاد اور ان کے کرائے کے فوجی اب بھی اپنے موقف پر اڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں نے اس معاہدے کو کامیاب بنانے کی اقوام متحدہ کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا، کہا کہ اس سلسل میں آخری اقدام اردن میں مذاکرات کا ایک دور کا انعقاد تھا۔
اسی دوران اس یمنی عہدیدار نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں نے اقوام متحدہ کے معاہدے کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ یمن میں داخلی سطح پر ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے تمام معاہدوں کو بھی روک دیا ہے، آخر میں المرتضیٰ نے نشاندہی کی کہ جارح اتحاد اس وقت سعودی قیدیوں اور متعدد کرائے کے رہنماؤں کو رہا کرنے اور باقیوں کو ملتوی کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یمن اس معاملے کے خلاف ہے، انہوں اس بات پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں لیکن مکمل طور پر نہ جسے وہ چاہیں اس کا تبادلہ کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل میں نیا تنازع، نیتن یاہو کے بیٹے کی اعلیٰ عہدے کے لیے نامزدگی پر ہنگامہ
?️ 1 نومبر 2025اسرائیل میں نیا تنازع، نیتن یاہو کے بیٹے کی اعلیٰ عہدے کے
نومبر
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
یمنی فضائی دفاع نے امریکی ایگل اسکین جاسوس طیارے کو مار گرایا
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
دسمبر
سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔ مریم نواز
?️ 22 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی
جولائی
خیبر پختونخوا: صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش
جون
چین اور امریکہ اہم اقتصادی امور پر اتفاق رائے پر پہنچے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے بندرگاہی
اکتوبر
صہیونی دشمن اپنے اسیروں کو کیسے واپس لے جانا چاہتے ہیں؟ابوعدیدہ کی زبانی
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان نے غزہ کی جنگ چھٹے مہینے
مارچ
2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی
جولائی