مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان کی موت کا اعلان کیا جو ایک گہرے کنویں میں گر گیا تھا۔
مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ گہرے کنویں سے نکالنے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، یادرہے کہ 5 دن تک 30 میٹر سے زائد کنویں میں رہنے کے بعد ریسکیو آپریشن میں ہفتہ کی رات اس بچہ کو کنویں سے نکالا گیا جوہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔
یادرہے کہ گزشتہ بدھ کو ریان شافشون کے علاقے (آبنائے جبرالٹر کے جنوب میں) کے گاؤں اغران میں گشت کرتے ہوئے پانی کے کنویں میں گر گیا اور یہ خبر چند دنوں بعد مغرب اور عالمی خبروں تک پہنچی۔
کنویں کی تنگی، خاص طور پر اس کی گہرائی کی وجہ سے ڈرلنگ ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا اور انہیں پہلے اس کے متوازی ایک اور کنواں کھودنا پڑا اور مطلوبہ گہرائی تک پہنچنے کے بعد ریان تک پہنچنے کے لیے افقی کھدائی شروع کی، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے تیس سے زیادہ میٹر گہری تھی۔
آخر کار ریان پانچ دن تک کنویں میں رہنے کے بعد ریسکیو ٹیم اسے کنویں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی لیکن آخر کار وہ زخموں کی شدت کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔