?️
سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں کے حکام سے کہا کہ وہ حمل و نقل کے لیے ماسکو کی بنی ہوئی کاریں استعمال کریں۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کی صنعتی پیداوار کے سینئر ایگزیکٹو مینیجرز کے ساتھ ملاقات میں روسی حکومت کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ نقل و حمل کے لیے روسی ساختہ گاڑیاں استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق
اس ملاقات میں پیوٹن نے تاکید کی کہ وزراء، تنظیموں اور صدارتی دفاتر کے عملے نے مچھ سے پوچھا کہ وہ غیر ملکی ساختہ کاروں کی خریداری جاری رکھیں تو ان کے جواب میں میں نے کہا کہ ایسی بات مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور تمام روسی حکام کو ملکی ساختہ کاریں استعمال کرنی چاہیے۔
روس کے صدر کے مطابق ہمارے کی بنی ہوئی کاریں شاید ان کاروں سے کم درجے کی ہوں گی جو ہم ماضی میں استعمال کرتے تھے لیکن کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عہدیدار بہت اچھے اور خاص لوگ ہیں ،انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمیں ملکی کاروں کے برانڈز کے ساتھ ساتھ دیگر ملکی مصنوعات اور سامان تیار کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ راستہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کا اہم راستہ ہونا چاہیے، یاد رہے کہ اس سے قبل روس کے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے کہا تھا کہ ماسکو میں تیار کردہ مصنوعات اس وقت 78 ممالک میں فروخت ہوتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فروری 2022 کے اوائل میں یوکرین میں روس کی فوجی کاروائیوں کے آغاز کے بعد سے، مغربی ممالک نے معیشت سمیت تمام شعبوں میں وسیع پابندیاں عائد کرتے ہوئے ماسکو پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی تھی کہ جامع مغربی پابندیوں کے باعث ماسکو کی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا لیکن اعدادوشمار اس ملک کے معاشی استحکام کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش اور یوکرین کو بچانے کے لیے مغرب کی حکمت عملی
درحقیقت عالمی بینک کے اعداد و شمار اور اسپوٹنک کی طرف سے تجزیہ کردہ اعدادوشمار کی معلومات کے مطابق 2022 میں روس 2014 کے بعد پہلی بار دنیا کی پہلی 10 معیشتوں میں واپس آیا ہے،جس کی مالیت 2.3 ٹریلین ڈالر کی اشیا اور خدمات کی پیداوار ہے نیز وہ اس درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے۔


مشہور خبریں۔
اہل خانہ کے انتقال کے بعد گھر اور گاڑیاں گئیں توایک خاندان نے گھر میں پناہ دی، فلم اسٹار لیلیٰ
?️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئن لیلیٰ نے
مارچ
اسرائیلی عوام کی برداشت یوکرینی پناہ گزینوں سے بھی کم ہے
?️ 12 اگست 2025اسرائیلی عوام کی برداشت یوکرینی پناہ گزینوں سے بھی کم ہے اسرائیلی
اگست
یمنی جزیرہ سقطری میں صیہونی پرچم لہرائے جانے کی کہانی
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:شوشل میڈیا کے صارفین نے یمن کے جزیرہ سقطری کے پہاڑوں
جنوری
عالمی نظام کی تبدیلی کا دور اور اسلامی سرزمین کی تاریخ کی تکرار کو روکنے کے حل
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:نئی بین الاقوامی ترتیب ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک بشمول ہندوستان،
جون
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، باجوڑ میں خارجیوں کے ٹھکانوں کا مکمل صفایا
?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری
اکتوبر
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری
مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی سعودی ولیعہد سے گفتگو، بھارت دورے کی دعوت دے دی
?️ 12 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم بھارتی مسلمانوں
مارچ
جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار
اکتوبر