?️
سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سائبرسکیوریٹی کمپنی ہنٹرز لیبز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تقریبا 200 امریکی کمپنیوں کو "رینسم ویئر” سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، کمپنی کے مطابق اس سائبر حملے میں Kaseya سافٹ ویئر کمپنی جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو انفارمیشن ٹکنالوجی اور سکیورٹی خدمات فراہم کرتی ہے، کی VSI سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے۔
جس کے بعد Kaseya نے اپنے ایک بیان میں ان تمام لوگوں سے کہا جو کمپنی کا VSI سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں کہ اپنے سرورز کو اگلی اطلاع آنے تک بند کردیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ہیکرز کے ایک گروپ نے سےتاوان سافٹ وئر کا استعمال کرتے ہوئے ریاستہائے متحدہ میں ایندھن کی سب بڑی پائپ لائن کلونیل کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملہ کیاجس کے نتیجہ میں مشرقی امریکہ کے بڑے حصوں میں پٹرول اور ڈیزل ایندھن کی فراہمی میں خلل پڑا، آخر میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کلونیل کو ہیکرز کو 5 ملین ڈالر ادا کرنا پڑے۔
یادرہے کہ تاوان سافٹ وئر ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیکرز متاثرہ شخص کے کمپیوٹر نیٹ ورک میں دراندازی کرتے ہیں اور اس نیٹ ورک پر ایک انکرپٹڈ سسٹم لگا کراسے کام کرنے سے روک دیتے ہیں جس کے بعد اس خفیہ کردہ سافٹ ویئر کی کلید کے لئے مجرمان تاوان کے طور پررقم وصول کرتے ہیں۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکہ میں دو مزید سائبر حملے ہوئے ہیں جن میں سے پہلے حملے میں ہیکرز نے متعدد سرکاری ایجنسیوں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس میں جدید ترین "ونڈوز سولر” سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے دراندازی کی اور دوسرا حملہ متعدد سرورز پر ہوا تھا جس نے مائیکروسافٹ کے ای میلز کو روک دیا۔
امریکی عہدیداروں کے مطابق سولر وینڈوز کے ذریعہ ہونے والے سائبر حملے کی ذمہ داری روسی حمایت یافتہ ہیکرز پر عائد کی گئی لیکن مائیکروسافٹ کے سرورز کی ہیکنگ کسی چینی سائبر جاسوس نے کی تھی۔


مشہور خبریں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو
فروری
مقبوضہ کشمیر: تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری
?️ 25 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ پر آذربائیجان جائیں گے
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر آذربائیجان
جولائی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر تبادلہ خیال
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز
جون
کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے
مئی
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ
فروری
پاکستان یوکرین سے ہتھیاروں کے بدلے کیا لے رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا انٹرسیپٹ کا تازہ ترین انکشاف یوکرین کی جنگ کے
ستمبر
امریکی پالیسیاں تیسری جنگ عظیم میں ختم ہوں گی: ٹرمپ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: متنازعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز
مئی