سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں دیگر علوم میں مہارت رکھنے والے ایرانی عالم دین علامہ حسن زادہ آملی اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشہور عالم دین اور متعدد علوم میں مہارت رکھنے والے علامہ حسن زادہ آملی کے ایک رشتہ دار نے فارس کو بتایا کہ علامہ حسن زادہ آملی نے دار فانی کو الوداع کہا،رپورٹ کے مطابق علامہ حسن زادہ آملی 1307 کے آخر میں آمل شہر کے ضلع لاریجان کے گاؤں ایرا میں پیدا ہوئے تھے، عالم اسلام کا یہ ممتاز اور عالمی شہرت یافتہ علامہ ذوالفنون اور علامہ دہر تھے جو ادب ،نجوم، ریاضی ، فلکیات اور طب میں خاص مہارت رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ ان کی طبری اور فارسی زبانوں میں اب تک تقریبا 190 کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں ،انھیں فارسی،عربی اور فرانسوی زبانوں مکمل عبور حاصل تھا۔