?️
سچ خبریں: تحریک حماس نے اتوار کی صبح ایک بیان میں یمنی مسلح افواج کے صہیونی جہازوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
فلسطینی سما خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ صہیونی بحری جہازوں کے گزرنے سے روکنے کے یمنی بھائیوں کے فیصلے کو سراہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں یمنیوں کا پلڑا بھاری
حماس نے مزید کہا کہ ہم اس فیصلے کو ایک بہادرانہ اور دلیرانہ فیصلہ سمجھتے ہیں جو غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے مفاد میں ہے اور صیہونی امریکی جارحیت نیز فلسطینی عوام کی 64 روزہ نسل کشی کی مخالفت ہے۔
حماس کے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہم عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے محاصرے کو شکست دینے اور نازی حملہ آوروں کے جرائم کو روکنے کے لیے اقدام کریں۔
اس سے قبل یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اگر غزہ تک خوراک اور ادویات کی امداد نہیں پہنچتی ہے تو وہ دنیا کے تمام ممالک کے بحری جہازوں کو مقبوضہ علاقوں تک جانے سے روک دے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قدس کی قابض حکومت کے جہازوں کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں سفر کرنے سے روکنے میں کامیابی کے بعد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کو جانے والے بحری جہازوں کو یہاں سے گزرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ یمنی فوج تمام ممالک کے بحری جہازوں کی مسلسل نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر تاکید کرتی ہے، سوائے صیہونی حکومت سے متعلق یا مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کو جانے والے جہازوں کے ۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے گلے پر انصار اللہ کی چھری
یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ بیان کی اشاعت کے بعد سے تمام بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف جانے سے روکنے کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سعودی صیہونی تعلقات کے بارے میں صیہونی حکام کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین
اگست
یمن میں امریکہ مخالف مارچ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور
جون
میں اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں: عراقی وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومت کے امور کے وزیر اعظم مصطفیٰ
اگست
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی
فروری
کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت
?️ 15 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام
فروری
رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی؛ دو صہیونی فوجی زخمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی
ستمبر
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
متحدہ عرب امارات فرانس کے قرضے ادا کرنے کے لیے یمنی قدرتی ذخائر لوٹ رہا ہے:یمنی ذرائع ابلاغ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات فرانس
فروری