🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مغربی کنارے میں صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں ان کے خلاف انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کی صورتحال پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تین فلسطینیوں کو شہید کرنے کے صیہونی اقدام کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے میں انتفاضہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، اس تحریک نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے انتفاضہ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف دشمنانہ اور جابرانہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جنین اور الخلیل پر حملہ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے صہیونی جرائم کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کہا ہے کہ جنین شہداء کے خون کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، ان شہداء کے خون سے صہیونیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے فلسطینیوں کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
اپنے بیان میں گروپوں نے مغربی کنارے میں مزاحمت کے آپشن کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجرم اور غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت کے آپشن کا سہارا لینا ہے اس لیے کہ دیگر آپشنز فائدہ مند نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات: پنجاب سے زلفی بخاری، یاسمین راشد، صنم جاوید پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، میاں اسلم
🗓️ 16 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میاں اسلم
مارچ
جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش
جون
ترکی نے عراق میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار PKK کو ٹھہرایا
🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی وزارت خارجہ نے شمالی عراق پر حملے
جولائی
سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات
🗓️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان
نومبر
ہم ہمیشہ اسٹینڈ بائی پر نہیں رہ سکتے:صہیونی فوج
🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی روزنامہ اسرائیل الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں
اگست
سلامتی کونسل کے بیان پر صنعاء کے مختلف حکام کا رد عمل
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات
اکتوبر
شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا
🗓️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ
جولائی
امریکہ کا روس کو انسانی حقوق کمیشن سے باہر کرنے کا مطالبہ
🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے
مارچ