حماس اور جہاد اسلامی کو خریدا نہیں جاسکتا:صیہونی ذرائع

حماس

?️

سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس اور جہاد اسلامی کو خوراک یا طویل المدتی اقتصادی وعدوں کے بدلے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا بہت مشکل ہے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے مصری حکام کو پیش کیے جانے والے صیہونی وزیر خارجہ کے منصوبے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس منصوبے کی شقوں پر حماس اور اسلامی جہاد کی تحریکوں کو قائل کرنا مشکل ہے۔

صیہونی سکیورٹی ذرائع نے قاہرہ میں صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپڈ کے ذریعہ قاہر ہ میں پیش کیے جانے والےمنصوبے پر سوال اٹھایا جس میں حماس سے اسلحہ لینے کے بدلے غزہ کو اقتصادی فوائد مختص کرنا اور فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی میں واپسی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس اور جہاد اسلامی کو خوراک یا طویل المدتی اقتصادی وعدوں کے بدلے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا بہت مشکل ہےبلکہ اس سے غزہ کی پٹی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اگر تمام فریقین اسرائیلی حکومت کے خلاف موجودہ خطرات کی روشنی میں غزہ کی پٹی میں حقیقی جنگ بندی چاہتے ہیں تو ایک عملی اور جرات مندانہ تجویز پیش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ،مصر، یورپی یونین اور خلیجی ریاستوں کے متعدد عہدیداروں سے اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ہے،یادرہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس منصوبے میں دو مراحل شامل ہیں: پہلا بین الاقوامی افواج کے ذریعے حماس کی فوجی طاقت کے کمزور کرنے کے بعد غزہ میں تعمیر نو اور انسانی ضروریات کی فراہمی اور دوسراایک جامع اقتصادی منصوبہ جو سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف

کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت پر الزامات

?️ 17 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی

سکول بس حملہ قابل مذمت، تمام ممالک پاکستان سے تعاون کریں۔ سلامتی کونسل

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے

جنوبی وزیرستان میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا

?️ 13 اگست 2021وزیرستان (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا بیان

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کے دعوے کی تردید کرتے

ٹرمپ اور بائیڈن ایک ہی سکہ کے دو رخ:ایران

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران ڈائیلاگ کے دوسرے

پی ڈی ایم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کا دعویٰ

?️ 21 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے