?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے قابض صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
سما ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق عزالدین نے غرب اردن میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت جاری رہی تو اس کے ایسے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
انھوں نے کہا کہ جب سے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ہوا ہے اس وقت سے یہ پہلی بار ہے کہ باب الاسباط سے مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں نے حملہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اور بیت المقدس کے شہریوں کی استقامت و مزاحمت کی بنا پر مسجد الاقصی کی زمان و مکان کے اعتبار سے تقسیم کا غاصب صیہونی حکومت کا ناپاک و شرمناک منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف اس غاصب حکومت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق عز الدین نے کہا کہ صیہونیوں کے سازشی منصوبے اس بات کے متقاضی ہیں کہ فلسطینی ہر سطح پر مکمل طور پر تیار اور چوکس رہیں ۔
انھوں نے غرب اردن کے شہریوں اور پوری فلسطینی قوم نیز سن انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مسجد الاقصی میں مستقل طور پر وسیع پیمانے پر موجودہ رہیں تاکہ صیہونیوں کے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
سعودی 2030 ویژن دستاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست
نیتن یاہو کا نیا مالیاتی اسکینڈل
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے نئے مالیاتی
فروری
امریکہ کے اعلان کردہ اہداف سے لے کر پوشیدہ پالیسیوں تک
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے دنیا کے 30 ممالک میں 336 کیمیائی
جنوری
کابینہ اراکین کفایت شعاری کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد سے تاحال گریزاں
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ ماہ
مارچ
فواد چودھری کا دعوی سینیٹ انتخابات میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ ملے گیں
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} فوادچوہدری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی
مارچ
کورونا وائرس: ملک بھر میں کیسز اور اموات میں نمایاں کمی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن
مئی
کانگریس کے ڈیموکریٹک رہنما: ہم یقینی طور پر 2026 میں کانگریس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کریں گے
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے کہا کہ
نومبر
حیفا کو نشانہ بنانا کیوں اہم ہے؟ / حزب اللہ حملہ آور مرحلے میں داخل
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے میزائل حملے جو اب تک زیادہ تر
ستمبر