گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم

جولان

?️

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم
اسرائیلی فوج نے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں ایک نیا فوجی تربیتی مرکز قائم کیا ہے جو جنوبی لبنان کے شہری علاقوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جھڑپوں کی تیاری بتایا جارہا ہے۔
ترکی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے اس اڈے کا افتتاح کیا ۔ یہ مرکز ایک منزلہ گھروں، چار منزلہ عمارتوں، تنگ گلیوں اور زیر زمین سرنگوں پر مشتمل ہے۔ بعض حصے جان بوجھ کر ملبے میں تبدیل کیے گئے ہیں تاکہ فوجی حقیقی جنگی حالات کی مشق کر سکیں۔
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اڈہ چھوٹے پیمانے پر پیادہ فوجی کارروائیوں سے لے کر بڑے فوجی آپریشنز تک مختلف قسم کی مشقوں کے لیے استعمال ہوگا۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے لبنان میں فوجی کارروائیاں شروع کیں جو ستمبر 2024 تک ایک وسیع جنگ میں تبدیل ہوگئیں۔ اگرچہ نومبر میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا، مگر اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر روزانہ حملے بدستور جاری ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت لبنان کے اندرونی استحکام کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے اور کسی صورت میں لبنانی فوج کے خلاف نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اب بھی صہیونی-امریکی سازشوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

پہلے انتخابی امتحان میں ٹرمپ کی کارکردگی پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: کئی امریکی ریاستوں میں سی این این کے نئے پولز

نیتن یاہو کی لبنان میں جنگ طول دینے کی سازش

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت لبنان میں جنگ بندی مذاکرات کا دعویٰ کرتے ہوئے

غزہ کے ہسپتالوں کے ساتھ قبضے کی فاشسٹ جنگ پر حماس کا ردعمل

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے غزہ شہر کے الشفاء میڈیکل

امریکی صدر صیہونی وزیر اعظم کے فون کا جواب نہیں دیتے: صیہونی میڈیا

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے

میں اور یاسر اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے، ندا یاسر

?️ 27 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے

نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی

یوکرین مذاکرات کا تسلسل ایران میں ہونے والی پیش رفت سے منسلک ہے: روسی اہلکار

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:ایک روسی مقام جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،

ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا یہ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے: وزیراعظم

?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بزدل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے