?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہاکہ سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر سردار سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں کو ضرور سزا ملے گی۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے مجید تختِ راونچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قدس فورس کے سابق کمانڈر سردار قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں کو ضرور سزا ملے گی،تخت راونچی نے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے ایک سوال کہ ایران نےسردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی جو دھمکی کیا وہ اس پر عمل درآمد کرے گا،کہا کہ اس قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا کیونکہ یہ ایک ایسے شخص کا قتل ہے جس نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کیا۔
ین بی سی رپورٹر نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے؟ انھوں نے اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں اطراف کے قیدیوں کے جامع تبادلے کے لئے تیار ہیں، یہ پوچھے جانے پر کہ ایران ایٹمی معاہدہ کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لئے کیا اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہے ، تخت راونچی نے کہاکہ یہ گیند امریکہ کی فیلڈمیں ہے، امریکہ نے مذاکرات کی میز کو 2018 میں چھوڑ دیا لہذا یہ فیصلہ امریکی فریق پر منحصر ہے کہ آیا نئی انتظامیہ پچھلی انتظامیہ کی دیوالیہ پالیسی کو جاری رکھنا چاہتی ہے یا وہ نیا صفحہ کھولنا چاہتی ہے،یہ سب نئی امریکی انتظامیہ پر منحصر ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیسے ہی امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا،تخت راونچی نے کہا کہ ایران نے متعدد بار کہا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ، ایران معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے کی طرف لوٹ آئے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے معاہدہ
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے تجزیہ کار عودیہ بشارت کے مطابق تمام
ستمبر
وزیر اعظم پھر عوام سے فون پر بات کریں گے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
مئی
اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان
?️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور
جنوری
ٹویٹر سے بھی صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم
?️ 10 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) اب ٹویٹر سے بھی آمدنی ممکن ہوگئی ہے، سماجی رابطے
نومبر
صیہونی حکومت کے جاری حملوں کا لبنان کا حل کیا ہے؟
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور حکومت
مئی
یمنی فوج کا بہار فتح نامی آپریشن کی تفصیلات کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وہ اتوار
اکتوبر
غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: 25 مارچ 2025 کی عام قرارداد کی منظوری کے بعد، جس
جون
توشہ خانہ کیس: بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی
اگست