?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے پر تباہی کے خلاف اس شہر کے باشندوں نے شہر کی دیواروں پر بن سلمان کی تصویریں کندہ کیں اوران پر ظالم وجابر مردہ باد جیسے نعرے لکھے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائیوں اور تباہ شدہ محلوں سے مکینوں کی جبری نقل مکانی میں اضافہ ہونے کے بعد، عوامی غصہ بڑھ رہا ہے اور اس شہر کے باشندے شہر کی دیواروں پر نعرے لکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں جدہ کے لوگوں نے محلوں کو مسمار کرنے کے احکامات کے بعد شہر کی دیواروں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویریں بنا کر ان پر یسقط طاغیه (طاغوت کا بیڑا غرق ہو) جیسے نعرے لکھ دیے۔
رپورٹ کے مطابق جدہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی انہدامی کارروائی کا مشاہدہ کر رہا ہے ، مسماری کے اس عمل میں 60 سے زائد محلے شامل ہیں، اگرچہ ان میں سے بہت سے محلے نئے بسے ہیں،تاہم آل سعود انہیں کچی آبادیوں کا نام دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے رہائشی منشیات استعمال کرنے والے اور مجرم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے بڑے پیمانے پر اندرونی نقل مکانی ہوئی ہے اور بعض خاندانوں نے پلوں کے نیچے پناہ لی ہے، سعودی حکام نے تباہ شدہ مکانات کے بدلہ میں صرف 100 ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ یہاں سے نکلنے والے سب افراد کو گھر دے دیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی ڈالر عالمی تجارتی جنگوں کے لیے ایک ہتھیار
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اس
نومبر
بھارتی اداکارہ مونی رائے نے سورج نمیبار سے شادی کرلی
?️ 27 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار
جنوری
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر اعظم سواتی کےخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم
?️ 19 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: ریوٹرز اور اِپسوس کے مشترکہ جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ
نومبر
جنین استقامتی آپریشن قابضین کے ساتھ تنازعات کا آغاز ہے: فلسطینی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے جنین میں الجلمہ کراسنگ کے قریب
ستمبر
یورپ کے معاندانہ رویہ پر ترکی کا ردعمل
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے انقرہ کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ
ستمبر
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے جنوب میں واقع
اکتوبر