?️
سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس کو ہندوستانی جمہوریت پر ان کے تبصروں کے لئے ایک خطرناک بوڑھا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری دنیا کو جمہوریت پر بحث کی ضرورت ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سبرنیم جے شنکر نے سڈنی میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی جمہوریت پر جارج سوروس کے تبصرے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوروس کا نظریہ یورو-اٹلانٹک نقطہ نظر پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس سے قبل خطاب کرتے ہوئے سوروس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوریت ہے لیکن مودی جمہوریت پسند نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کی تعریف کرنے والی اقدار جیسے موضوعات کے بارے میں مزید بات چیت کرنی چاہیے تاکہ دنیا دوبارہ متوازن ہو جائے اور یورو-اٹلانٹک خیال کمزور ہو جائے۔
سوروس کے بارے میں پوچھے جانے پر جے شنکر نے کہا کہ وہ بوڑھا، امیر اور خطرناک ہے کیونکہ ایسا ہوتا ہے جب اس طرح کے لوگ اور اس قسم کے خیالات نیز اس طرح کی تنظیمیں حقیقت میں بیانیے کی شکل دینے کے لیے وسائل استعمال کرتی ہیں اور اس کے لیے سرمایہ کاری کرتی ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے ووٹروں نے فیصلہ کیا کہ ملک میں کس طرح کی حکومت ہونا چاہیے اور یہی جمہوریت ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات ہمیں پریشان کرتے ہیں،ہم ایک پوسٹ نوآبادیاتی ملک ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ جب غیر ملکی مداخلت ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیائی اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک کی میزبانی میں ہونے والی اس ایک دن کی کانفرنس میں جے شنکر نے تقریر کرتے ہوئے ہندوستان کے G20 کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ عالمی معیشت کو خطرے سے بچانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
اگر یہ سوچتے ہیں بچوں کو اغواء کرکے ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، علیمہ خان
?️ 23 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
اگست
قسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت پر حزب اللہ کا بیان
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے
مئی
صہیونی حکومت کو بحران حالات کا سامنا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: جوں جوں غزہ کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ فلسطین
جون
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر
سزا سے محفوظ: اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا صحافی قاتل کیسے بنا؟
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی جارحان کی صحافیوں پر کارروائیاں، خاص طور پر امریکہ
مئی
پاکستان امریکہ کی ایک ریاست ہے یا خودمختار ملک؟؛ رضا ربانی کی زبانی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امریکی کانگریس کی
جون
ونس: ایران کے ساتھ معاہدہ “پائیدار امن” کا باعث بن سکتا ہے
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے ایران اور امریکہ
جون
ایرانی انجینئرز نے پابندیوں کے تحت مؤثر ہتھیار بنائے ہیں: یوریشا ریویو
?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں: نیوز اور تجزیاتی ویب سائٹ یوریشا ریویو نے اپنے ایک
ستمبر