?️
سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم پر کڑی تنقید کی اور کوئی عملی حل نکالے بغیر اعلان کیا کہ غزہ میں ایک غیر معمولی انسانی تباہی ہو رہی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر بیان بازی
قابل ذکر ہے کہ بہت سے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اردگان نے تل ابیب کے خلاف اپنی زبانی تنقید کو تیز کر دیا ہے جبکہ ان کے اس وقت صیہونی حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ اقتصادی تعلقات ہیں جو قابض حکومت کے توانائی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔
رگان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے، وہاں ہونے والی بربریت کو بیان کرنے کے لیے کوئی اصطلاح نہیں ہے،فلسطین ایک غیرمعمولی انسانی تباہی کا منظر ہے، وہاں انسانیت کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کی جاتی ہے،ہماری ترجیح غزہ میں ایک جامع جنگ بندی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو اس سفاکیت کو جواز بناتی ہو،ہم پہلے ہی غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے 10 طیارے بھیج چکے ہیں اور مزید امداد بھیجتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہماری ترجیح غزہ میں جامع جنگ بندی ہے، ترک صدر نے کہا کہ ہمارے متحد اقدامات پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل امن کی طرف جانے والے راستے کو آسان بنائیں گے،مشرق وسطی میں ہم مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں سمیت ہر ایک کے ساتھ کام کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 کھرب 93 ارب روپے بڑھ گیا
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مئی کے آخر
جولائی
شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ شیخ
مئی
پاکستانی وزیر اعظم: اسلام آباد بھارت کے ساتھ غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ایک غیر
مئی
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی
?️ 14 ستمبر 2025 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی مشرق
ستمبر
امریکہ سے اسرائیل: ہم غزہ میں جنگ بندی کو فوجی کارروائیوں پر ترجیح دیتے ہیں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
مئی
سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، 15سے زائد خوارج ہلاک
?️ 28 دسمبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ
دسمبر
بے روزگاری اور معاشی صورتحال پر تنقید کرنے والے سعودی شہری کو 10 سال قید
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے ایک شہری کو بے روزگاری اور ملک
نومبر