تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ

تائیوان

?️

سچ خبریں:    جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین کے بار بار انتباہ کے باوجود تائیوان کو فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں قانون سازی کی منظوری کے ساتھ بیجنگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اپنے سرکاری نمائندوں کے ذریعے امریکی سینیٹ کے مداخلتی منصوبے پر شدید احتجاج واشنگٹن کو بھیجا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق ماؤ نے روزانہ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران دھمکی دی کہ اگر یہ منصوبہ سینیٹ میں اپنا راستہ جاری رکھتا ہے اور بالآخر منظور ہو کر قانون بن جاتا ہے تو اس کے امریکہ اور چین کے تعلقات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے امریکی سینیٹرز کے اس منصوبے کو تائیوان میں علیحدگی پسند قوتوں کو انتہائی غلط پیغامات بھیجنے والے قرار دیتے ہوئے اسے جلد از جلد درست کرنے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ امریکہ تائیوان کی اپنے دفاع کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہے۔

تائیوان کو چین کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے جس پر علیحدگی پسند دعوے کرتے ہیں بیجنگ نے ہمیشہ تائیوان کے نمائندوں اور مغربی حکام کے درمیان کسی بھی رابطے کی مخالفت کی ہے خاص طور پر جن ممالک کے ساتھ بیجنگ کے سفارتی تعلقات ہیں کے اعلیٰ سطح کے سیاسی یا فوجی حکام کے درمیان رابطے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دورے چین کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 25 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ

ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع

ریلویز کی اراضی پر 40 ارب روپے سے زائد کے فراڈ کا انکشاف، نیب کی تحقیقات شروع

?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے چاروں صوبوں میں پاکستان ریلویز کی سیکڑوں

علیزے شاہ کا زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر معافی نہ دینے کا اعلان

?️ 17 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب

امریکہ کب تک یوکرین کی مدد کرتا رہے گا؟ امریکی صدر کی زبانی

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے اعتراضات کے باوجود اس

کیا ویگنر کا سربراہ ابھی زندہ ہے ؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:روسی ویب سائٹ ریڈوفکا نے لکھا کہ ممکن ہے کہ کمانڈر

حزب اللہ واشنگٹن معاہدے کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی امریکی محور اور صہیونی حکومت کی

درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے