سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی ذرائع نے المنار چینل کو بتایا کہ بیروت کے ہوائی اڈے پر سعودی سکورٹی فورس کے ایک اعلی عہدہ دار کو 18 کلو منشیات برآمد کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے بعض سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے ہوائی اڈے پر سعودی سکورٹی فورس کے ایک اعلی عہدہ دار کو 18 کلو گرام منشیات برآمد کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورس کے اعلی عہدہ دار 18 کلو گرام وزنی کیپٹاگون لے کر کویت جارہے تھے، سکیورٹی ذرائع نے المنار کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے سعودی سکیورٹی فورس کے عہدہ دار کا نام عادل الشمری ہے کہ بیروت ایئرپورٹ پر جن کے پاس سے 18 کلو گرام کیپٹاگون منشیات برآمد ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سعودی سکیورٹی فورس کے عہدہ دار سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔