?️
ایرنا کے مطابق، خبر رساں ادارے رائٹرز نے پیر کو رپورٹ دیا کہ مودی حکومت کا اندازہ ہے کہ امریکا کو برآمد ہونے والی بھارتی مصنوعات میں سے 55 فیصد اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے اضافی ٹیکسوں کی زد میں آئیں گی۔ اس صورتحال نے بھارت میں سیاسی حلقوں، تاجر برادری اور مودی کے حامیوں کو امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ پر اکسایا ہے۔
میکڈونلڈز، کوکا کولا، ایمازون، ایپل، اسٹاربکس اور ڈومینوز جیسے بڑے امریکی برانڈز بھارت میں ایک مضبوط صارف مارکیٹ رکھتے ہیں۔ بھارت واٹس ایپ کا سب سے بڑا عالمی صارف ملک ہے جبکہ ڈومینوز کے یہاں سب سے زیادہ ریستوران ہیں۔ پپسی اور کوکا کولا ہر دکان پر موجود ہیں اور ایپل یا اسٹاربکس کی نئی شاخ کھلنے پر صارفین لمبی قطاریں لگاتے ہیں۔
اگرچہ بظاہر ان برانڈز کی فروخت میں کمی نظر نہیں آ رہی، لیکن سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں مقامی مصنوعات خریدنے اور امریکی اشیا کو نظرانداز کرنے کی مہم تیزی پکڑ رہی ہے۔ یہ ردعمل ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے بعد بڑھا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی مصنوعات پر پہلے سے موجود 25 فیصد محصول کے علاوہ مزید 25 فیصد اضافی ٹیکس لگا دیا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے کے جواب میں کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر بھارتی مصنوعات پر امریکی محصولات 50 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جو امریکا کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سب سے زیادہ ہیں۔
بھارتی وزیر خزانہ پانکاج چودھری کے مطابق، حکومت تمام متعلقہ صنعتوں اور برآمدکنندگان سے رابطے میں ہے تاکہ اس پالیسی کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مالی سال میں امریکا اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم تقریباً 87 ارب ڈالر رہا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فرانسیسی وزیراعظم کی اپوزیشن سے مذاکرات کرکے مظاہرین کو پرسکون کرنے کی کوشش
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف دو ہفتوں
مارچ
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
?️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب
مئی
نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے
جون
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے
جنوری
ایرانی مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کا دعوی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنے دعوؤں کا اعادہ
اپریل
غزہ اب زمین پر جہنم بن چکا ہے: چین
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت نے بڑے پیمانے پر مخالفت
اگست
نیتن یاہو کی حالت زار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو نے مزاحمتی میزائلوں کی بارش کے سلسلہ
اکتوبر