?️
سچ خبریں:بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے دوبارہ کھلنے اور تجارتی پروازوں کی بحالی کے ساتھ ہی کابل میں بھارتی سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو فوری طور پر نکال لیا جائے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل میں ہندوستانی سفیر اور سفارت خانے کا عملہ فوری طور پر افغانستان سے واپس آجائے گا، یہ فیصلہ طالبان کی طرف سے کابل پر قبضے کے بعد کیا گیا ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کی صبح کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کابل میں ہمارے سفیر اور سفارت خانے کا عملہ فوری طور پر بھارت واپس آئے گا۔
کابل میں بھارتی سفیر اور بھارتی سفارت خانے کے عملے کو کابل ایئر پورٹ کے دوبارہ کھلنے اور تجارتی پروازوں کی بحالی کے فورا بعد واپس بلایا جائے گا،واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج کے ایک جنرل نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے بند کیا جانے والا کابل ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے،پینٹاگون نے بھی کہا کہ وہ سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کی منتقلی کے لیے کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کو بند کرنے کے لیے اقدامات کیےجارہے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جب کابل طالبان کے قبضے میں آگیا اور سابق صدر اشرف غنی بھاگ گئے تو ہزاروں کابلی افغانستان سے نکلنے کے لیے کابل ایئر پورٹ پر پہنچ گئے جن میں سے بیشتر پاسپورٹ یا ویزے کے بغیر تھے،یہ سب ایسے وقت میں ہوا جبکہ کابل ایئرپورٹ کے تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی چھوڑ چکے تھے اور کوئی بھی فلائٹ لائن پر لوگوں کی موجودگی کو نہیں روک رہا تھا۔
یادرہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ کابل ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب سے امریکی کمپنیوں کا انخلا اور بن سلمان کے منصوبوں کو دھچکا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے کہا ہے
جنوری
رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سید حسن نصر اللہ کی سفارشات
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے
مارچ
آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جا سکتے: فواد چوہدری
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم
اکتوبر
آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا
جولائی
اسرائیلی فوج میں بڑھتا ہوا بحران؛ سینکڑوں افسران مستعفی
?️ 26 فروری 2026اسرائیلی فوج میں بڑھتا ہوا بحران، سینکڑوں افسران مستعفی اسرائیلی فوج کو
فروری
ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک
?️ 4 جنوری 2026 ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک مصر کے
چین اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے مخالف
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی
ستمبر
ٹرمپ کے جنگ بندی فیصلے پر صیہونی تشویش؛کمزوری یا حکمت عملی؟
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے امریکی فیصلے پر
اپریل