?️
سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی منصوبے نیوم پروجیکٹ کی ناکامی کے سلسلہ میں ایک رپورٹ شائع کی ہے
The Inspire Discipline Network نے اپنی ایک رپورٹ جسے کئی عرب میڈیا نے شائع کیا ہے، میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کو نیوم پراجیکٹ کو جاری رکھنے کے لیے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ اس منصوبے کا سب سے بڑا مسئلہ اس علاقے میں پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل کرنا نا ممکن ہے اور اس سلسلہ میں بن سلمان کے اہداف کو حاصل کرنے کے امکان پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کا منصوبہ خالص پاگل پن کے سوا کچھ نہیں ، اس حقیقت کے باوجود کہ بہت سے لوگ اس کے بیرونی ڈھانچے کی شکل سے حیران ہیں لیکن اس کے اندر میں بہت سے مسائل ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب قابل تجدید توانائی کو استعمال کرنے اور خوراک کی فراہمی میں مکمل خود کفالت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہےلیکن وہ اس مقام کے قریب بھی نہیں پہنچا ہے ، اس کے بجائے دنیا کے 157 ممالک سے اس میں خوراک کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں سوال کیا گیا ہے کہ ایسے اعداد و شمار کی روشنی میں سعودی عرب اپنے مستقبل کے شہر نیوم میں کس طرح خود کفالت کا خواہاں ہے؟واضح رہے کہ نیوم، جسے سعودی عرب کے 2030 کے تناظر میں بنایا جا رہا ہے، خود کو ترقی پسند بتانے کے لیے محمد بن سلمان کا ایک اہم خیال ہے۔


مشہور خبریں۔
معاریو: اسرائیل شام کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کر رہا ہے
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا کہ کنیسٹ میں ہونے والی
دسمبر
داعش کے نئے رہنما کی ترکی میں گرفتاری کی متضاد خبریں
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا
مئی
غزہ میں کس کی حکومت ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار حماس کی سرنگ سلطنت سے ششدر ہیں
دسمبر
کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور
جولائی
2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی
?️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم
نومبر
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
ٹرمپ کے اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں بیان سے اہل خانہ ناراض
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں
اگست
او آئی سی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام:وزیر اعظم عمران خان
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد ہونے
مارچ