سچ خبریں:عراقی ذرائع نے منگل کی صبح بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملےاور اس کے بعد میں خطرے کے سائرن بجنےکی اطلاع دی۔
سومریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے منگل کی صبح کو اطلاع دی کہ بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے سے خطرے کے سائرن کی آواز آئی، رپورٹ کے مطابق ایک سکیورٹی ذرائع نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اندر سائرن کی آواز آئی جس کے بعد سی آر ایم فضائی دفاعی نظام چالو ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اوپر ایک نامعلوم چیز اڑتی ہوئی دکھائی دینے کے بعد اس نظام کو چالو کیا گیا تھا،ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا اور امریکی سفارتخانے کے دفاعی نظام نے ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ سفارتخانے کی عمارت کے قریب آنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اسی دوران ایک عراقی میڈیا آؤٹ لیٹ نے کہا کہ یہ حملہ کامیاب رہا ، انہوں نے مزید کہاکہ ڈرون نے التوحید کے تیسرے اڈے کو نشانہ بنایا جو براہ راست اور درست تھا جس کے بعد امریکی فورسز نے امریکی سفارتخانے کے اندر فوجی حصے کو بند کردیا۔
قابل ذکر ہے جب سے عراقی پارلیمنٹ نے غیر فوجیوں کے فوری طور پر انخلا کرنے کا بل پاس کیا ہے اس وقت سے اس ملک میں امریکی سفارت سمیت متعدد ٹھکانوں پر حملوں میں شدت آئی ہے کیونکہ اس کے بعد امریکہ کو قابض کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔