?️
سچ خبریں:افغانستان میں جنگ کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیے جانے پر مبنی برطانوی بادشاہ کے بیٹے ہیری کے متنازعہ اعترافی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے اعلیٰ فوجی حکام نے برطانوی شہزادے پر فوج کے خلاف غداری کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹائمز آف لندن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج کے ایک کرنل نے شہزادہ ہیری کو غدار قرار دیا، اور ملکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سابق معاون نے کہا کہ ان کا بیان غیر تحریری ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے، 2003 کے عراق پر حملے کے دوران اپنی بیان بازی کے لیے مشہور کرنل ٹِم کولنز نے دعویٰ کیا کہ ہیری غلط لوگوں کے مشورے پر چل رہے ہیں کہ انہوں نے طالبان کے قتل کو شطرنج کے مہرے ہٹانا کہا کہ اس طرح انہوں نے ان لوگوں کے محرکات پر سوال اٹھایا جنہوں نے انہیں اپنی کتاب لکھنے کی ترغیب دلائی۔
برطانوی کرنل نے یہ کہتے ہوئے کہ شہزادے نے اپنے افغانستان کے سفر کی تفصیلات شائع کرنے میں بتے وقوفی سے کام لیا، ٹائمز کو بتایا کہ ہیری نے فوج کے اعتماد کو اتنا ہی دھوکہ دیا جتنا انہوں نے اپنے خاندان کو دیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ مکمل طور پر بے وقوف ہیں،انہیں کچھ سمجھ نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کیا ہے۔
کولنز نے کہا کہ چارلس کے بیٹے کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جو اس کی رہنمائی کریں نہ کہ اس کے نام پر اپنی جیبیں بھریں، کولنز نے 25 افغانوں کو ہلاک کرنے کے بارے میں ہیری کے الفاظ کی تردید کی اور افغانستان کی جنگ میں برطانوی شرکت کو افغانستان کی قانونی حکومت اور عوام کے مفاد میں جائز مداخلت قرار دیا، انہوں نے دعوی کیا کہ ہم وہاں لوگوں کو مارنے نہیں گئے تھے،تمام اموات افسوسناک ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیوک آف سسیکس کے نام سے مشہور ہیری انگلینڈ کے موجودہ بادشاہ چارلس III کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں جو کچھ عرصے سے شاہی حلقے سے باہر ہیں اور اپنی امریکی اہلیہ کے انٹرویوز اور دستاویزی فلمیں شائع کر کے برطانوی شاہی خاندان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے افغانستان جنگ کے دوران کم از کم 25 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔


مشہور خبریں۔
ایران، سعودی عرب اور ترکی کی بیک وقت سفارتی کوششیں؛ کیا کابل اسلام آباد بحران پر قابو پایا جا سکے گا؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: اسلام آباد بحران اب صرف دو ممالک کے درمیان تنازعہ
نومبر
اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ
?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے
نومبر
گیس کے ذخائر سے متعلق فواد چوہدری کا اہم انکشاف
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس
نومبر
شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے
دسمبر
کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
جنوری
امریکہ کا لبنان کو دھوکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری
جولائی
سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے
اپریل
کراچی میں سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مصدق ملک
?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
اپریل