?️
سچ خبریں:اللولوء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بحرین کی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے جابرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرے کیے، بحرین کی الوفاق اسلامی پارٹی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بدھ کی رات کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ اس ملک کےتعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے "فتح تک مزاحمت” ، "تعلقات کو معمول پر لانا ہرگز نہیں” اور "ہم شہدا کے اہل خانہ کی خیر مقدم کرتے ہیں” جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔
بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی بغاوت دیکھنے کو مل رہی ہے، اس دوران گیارہ ہزار سے زیادہ بحرینی باشندوں کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور متعدد افراد کی شہریت چھین لی گئی ہے،جن کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے خواہاں ہیں نیز آل خلیفہ کو صیہونیوں سے ہاتھ ملانے کے سلسلہ میں انتباہ دیتے ہیں جس کے جرم میں حکومت کارندے ان افراد کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں اور ان کے مقدسات کی بے حرمتی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی 14 فروری کی اتحادی تحریک نے ملک کے عوامی انقلاب کی دسویں برسی کے موقع پر گذشتہ روز ایک بیان جاری کیا ، جس میں بحرین میں سیاسی نظام کو یکسر تبدیل کرنے کے لئے تمام گروہوں اور اقوام کے اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
?️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا
جنوری
اسرائیل شام کو کیوں تقسیم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کا
جنوری
ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہمیشہ آگے رہے ہیں: امیر عبداللہیان
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں
جون
سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟
?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
مئی
امریکہ عقل سے کام لے تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں:ایران
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر امریکہ حقیقت پسندی
جولائی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
?️ 9 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی
جون
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا
?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے
اگست