?️
سچ خبریں:امریکی صدر کے بیٹے کے لیپ ٹاپ میں موجود فحش مواد اس سلسلہ میں بنائی گئی ویب سائٹ کی بدولت منظر عام پر لایا جائے گا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس کے ایک سابق مشیر اور بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے والے غیر منافع بخش تحقیقی گروپ کے بانی گیرتھ زیگلر جنہیں مارکو پولو کے نام سے جانا جاتا ہے، نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے لیپ ٹاپ سے ہزاروں تصاویر اور مواد جلد ہی اس لیپ ٹاپ کے بارے میں انکشاف کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے ذریعے عوام کو دستیاب کرایا جائے گا۔
زیگلر کے مطابق یہ تصاویر ہنٹر بائیڈن کے لیپ ٹاپ سے 2008 اور 2019 کے درمیان نکالی گئی تھیں جو تقریباً 10000 تصاویر ہیں جن کا انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے جائزہ لیا نیز ان تصاویر میں سے کچھ میں نظر آنے والے فحش مواد (پرائیویٹ پارٹس) کو ہٹانے کے لیے انہیں کئی مہینے لگے۔
زیگلر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ان کے اقدام کا مقصد حقیقت کو ظاہر کرنا اور وضاحت کرنا ہے، کہا کہ اگر امریکی عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے صدر کا خاندان کیسا ہے تو اس وقت ان کے پاس موقع ہے اس لیے کہ ہم ان تصاویر کو نہیں ہٹائیں گے جن میں جو بائیڈن کے خاندان کے افراد کے چہرے نظر آرہے ہیں۔
زیگلر کے مطابق ویب سائٹ کے مندرجات بنیادی طور پر بائیڈن کے لیپ ٹاپ کی تصاویر کی دوبارہ تشریحات ہیں،کہا جاتا ہے کہ زیگلر کی ٹیم نے امریکی صدر کے خاندان کے ہر فرد کے بارے میں سب سے زیادہ جامع انداز میں تحقیقات کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
شبلی فراز نے مفتی منیب کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
مئی
یوم آزادی؛ پنجاب بھر کے شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ہورڈنگز اور بڑی سکرینز آویزاں، بچوں کی خصوصی دلچسپی
?️ 6 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اُناسیویں (79)
اگست
اسد کی جدہ میں موجودگی نے نئے علاقائی نظم کو ظاہر کیا: واشنگٹن پوسٹ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شامی
مئی
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
مارچ
آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین
مارچ
صدارتی انتخابات میں فرانسیسی عوام کی مشارکت میں کمی
?️ 11 اپریل 2022فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے
اپریل
وزیر اعظم نے این سی او سی کو سراہا
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی جریدے دی اکنامسٹ کی جانب سے عالمی وبا
جولائی
چین نے تائیوانی اہلکار کے اسرائیل کے خفیہ دورے پر شدید احتجاج کیا ہے
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی
دسمبر