?️
ایران کے شہر قم میں نگورنو کاراباخ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم امہ کی سرزمینوں کے دفاع پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی گئی۔
ایرانی زرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم میں17 ربیع کے نام سےنگورنو کاراباخ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی ،کانفرانس کے شرکاء نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کا درس اسلام اور قرآن کا درس ہے اور مسلمانوں کو اس درس پر عمل کرنا چاہیے۔
اس کانفرنس سے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا اصلی مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور بھائي چارہ کی فضا قائم کرنا ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔
شیعہ رہنما آیت اللہ سبحانی نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں بھی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تکفیری افکار سے خطرات لاحق ہیں اور تکفیری اور وہابی گروہ مسلمانوں میں اختلاف اور تفرقہ کا بیج بورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے قفقاز کے علاقہ میں وہابیت کے فروغ کے لئے کافی رقم خرچ کی ہے اور ہمیں وہابیت کے ناسور سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
اس کانفرنس سے ایران کے نائب وزير خارجہ عراقچي، ایرانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سیکریٹری محسن رضائی اور ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور میں مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی خطاب کیا اور نگورنو کاراباخ کو آذربائیجان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی ارضی سالمیت بہت اہم اور ضروری ہے۔
واضح رہے نگورنو کاراباخ بین الاقوامی کانفرنس ربیع 17 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی علماء اور دیگر سیاسی شخصیات نے نگورنو کاراباخ کو آذربائیجان کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس پر ہر قسم کی جارحیت کی شدید مخالفت کی تھی۔
اس سلسلے میں حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کہا تھا کہ نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا ہے، جہاں کے شہری اور مسلمان غیور ہیں اور ہمسایہ ملک کی سرزمین پر تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
2024 کے فرضی انتخابات میں بائیڈن اور ہیرس کی شکست
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو دی ہل نیوز ویب سائٹ کے لیے خصوصی
اگست
اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان
?️ 8 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کرتے
اکتوبر
ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار
اپریل
پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر
اگست
بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
?️ 26 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے
ستمبر
اسحاق ڈار کے آتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا انکشاف
?️ 3 اکتوبر 2022کراچی (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء کے رہنماء اسحاق ڈار کے بطور وزیر
اکتوبر
وزیراعظم کی پی این ایس سی کو عالمی معیار کی شپنگ کمپنی میں بدلنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
جولائی
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر