?️
ایران کے خلاف جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، فوری جنگ بندی کا مطالبہ:چین
چین نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے بدھ کے روز پریس بریفنگ میں کہا کہ موجودہ تنازع ایک ایسی جنگ ہے جو کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اس سے کسی بھی فریق کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر اور ایسے وقت میں ایران پر حملہ کیا جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔ ان کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے فوری طور پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کے ممالک کا مخلص دوست ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی امور کے نائب سیکریٹری جنرل ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں جاری تنازع شدت اختیار کر سکتا ہے اور اس کے اثرات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق دستیاب رپورٹس کے مطابق اس جنگ پر روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے بعد جوابی اقدامات کیے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں اسرائیلی فوجی و سیکیورٹی تنصیبات اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو میزائل، ڈرون اور فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کے حق کے مطابق کیے گئے ہیں اور اگر حملے جاری رہے تو ایران اس سے زیادہ سخت جواب دے سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یوکرائنی سفارت خانے نے تل ابیب کی شہادت کی کارروائی کی مذمت کی
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: تل ابیب میں یوکرین کے سفارت خانے نے آج جمعہ
مئی
امریکی فوجی کمانڈر اور صیہونی حکومت کے درمیان تین روزہ ملاقات
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت اور امریکہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں
جون
جاپان نے دوہری استعمال کی اشیاء پر چین کی برآمدی پابندیوں پر احتجاج کیا
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: ٹوکیو نے چین کی طرف سے جاپان کو دوہری استعمال
جنوری
فیض آ باد دھرنا کمیشن رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری کا تعین کرنے سے اجتناب کیا گیا،رضا ربانی
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء رضا ربانی نے کہا
اپریل
حزب اللہ کی جڑیں لبنان کی نئی نسلوں میں زیادہ گہری ہیں: نمیرہ
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: "نمیرہ” سیریز کے دوسرے حصے کا ٹیزر جاری کر دیا
فروری
وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر عوام سے معذرت کرلی
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی
جنوری
اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں تابعین اسکول کو
اگست
امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں
اپریل