?️
سچ خبریں:امریکی اخبار بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، روس اور چین نے مل کر خاموشی کے ساتھ امریکہ کے خلاف اتحاد کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی اخبار بلومبرگ نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین، روس اور ایران کی مثلث نے امریکہ کے خلاف خاموش اتحاد شروع کر دیا ہے، اس تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ جہاں بھی دیکھتا ہے اس کے جغرافیائی سیاسی حریف مشترکہ اہداف تلاش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس اور چین نے ماسکو کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عین قبل لامحدود تزویراتی شراکت داری کا اعلان کیا، بلومبرگ نے دعویٰ کیا کہ ایران یوکرین جنگ کو آگے بڑھانے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مدد کر رہا ہے،اس تجزیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیجنگ اور تہران کے درماین اسٹریٹجک تعلقات بھی ہیں جو کئی دہائیوں سے قائم ہیں۔
بلومبرگ نے لکھا ہے کہ اگرچہ واشنگٹن کو ابھی تک متحارب طاقتوں کے مکمل اتحاد کا سامنا نہیں ہے لیکن ان تینوں ممالک کے درمیان اتحاد کے بارے میں سوچنا غلط نہ ہو گا جو امریکہ کی دشمنی میں تیزی سے متحد ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار نے لکھا کہ واشنگٹن کے دنیا بھر میں درجنوں اتحادی ہیں،امریکی اتحاد میں بنیادی طور پر معاہدوں میں شامل باہمی دفاعی وعدے شامل ہیں جبکہ یہ اتحاد اکثر مشترکہ مفادات سے پیدا ہونے والی یکجہتی کے گہرے احساس سے جڑے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
ٹویٹر سے بھی صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم
?️ 10 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) اب ٹویٹر سے بھی آمدنی ممکن ہوگئی ہے، سماجی رابطے
نومبر
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ کے بعد
اکتوبر
حماس نے اپنے کمانڈ اسٹرکچر کو از سر نو بنایا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار "امیر بوهبوت” نے عبرانی ویب سائٹ
جولائی
تجارتی کشیدگی کے درمیان ٹرمپ اور جن پنگ نے فون پر بات کی
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: چین کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
ستمبر
اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی
?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے
جون
غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی بچوں تک امداد
جنوری
اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم
?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں: اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو
مئی