?️
سچ خبریں:یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ اگلے دور کی امن مذاکرات 17 یا 18 فروری کو امریکہ میں منعقد ہو سکتے ہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان سرحدی تنازعات اب بھی جنگ بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
مذاکرات کا آخری دور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ہوا تھا، جو سہ فریقی سطح پر روس، یوکرین اور امریکہ کے نمائندگان کے درمیان منعقد ہوا۔ تاہم مذاکرات کی متعدد کوششوں کے باوجود روس یوکرین جنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریق زیر قبضہ علاقوں کو برقرار رکھنے اور ان میں توسیع کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاکہ میدان جنگ اور مذاکراتی عمل دونوں میں برتری حاصل کی جا سکے۔
نیٹو میں امریکی مندوب میتھیو وٹیکر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو توقع ہے کہ علاقائی تنازعات پر آنے والے دنوں اور ہفتوں میں کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکراتی ٹیمیں چار اہم دستاویزات پر کام کر رہی ہیں: 20 نکاتی امن منصوبہ، کثیر جہتی سلامتی کے ضمانتی انتظامات، امریکی جانب سے خصوصی سیکیورٹی گارنٹیز، اور جنگ کے بعد اقتصادی ترقی و خوشحالی کا ایجنڈا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یادوں کا قبرستان اور جنگی مشین؛افغانستان کے معاملہ میں چین کا امریکہ پر طنز
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ لیجیان ژاؤ نے امریکہ کی افغانستان سے
ستمبر
پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 7 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف
فروری
سعودی عرب نے حماس کے قیدیوں کے ایک نئے گروپ کو رہا کیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ایک مخصوص ذریعے نے اعلان کیا کہ سعودی حکام اردنی اور
فروری
سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر 1.82 ملین ڈالر کی لاگت
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس
اگست
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلےکا امکان بہت کم
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہارٹز کے مطابق موساد کے سربراہ نے وارسا میں قطر کے
دسمبر
190ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاﺅنڈ کیس
مئی
امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی
جون