?️
سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کے محافظ اور بلاگر احمد منصور کے وکیل ولیم بورڈن نے کہا کہ انھوں نے پیرس کی ایک عدالت میں انٹرپول کے نئے اماراتی سربراہ احمد ناصر الریسی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، الریسی پر مقدمے میں تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ یہ شکایت اسی وقت درج کی گئی جب الریسی فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول ہیڈ کوارٹر پہنچے، واضح رہے کہ احمد منصور نے الریسی کو انٹرپول کا سربراہ بنائے جانے سے پہلے بھی ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے انسانی حقوق کے کارکن احمد منصور کو 2017 میں گرفتار کیا گیا جس کے اگلے سال انھیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ، اماراتی حکام کے مطابق انھوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت پر تنقید کی اور سوشل میڈیا پر اپنے ملک کی تصویر کو داغدار کیا۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے اس کارکن کو بین الاقوامی معیارات اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 مارچ 2017 سے الصدر جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور فارس گلف سینٹر فار ہیومن رائٹس کے مطابق احمد منصور پر تشدد کرنے میں جنرل احمد ناصر الریسی کا کردار ثابت ہو چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک
اگست
موساد کے نئے سربراہ کے انتخاب میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا کردار
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن
دسمبر
مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر
نومبر
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے
اکتوبر
شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی فون کال کی تفصیلات
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم
اکتوبر
کیا صیہونی حزب اللہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: میدانی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی محاذ پر حزب
ستمبر
پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت
?️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ
ستمبر