?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کے گروپوں نے ایک امریکی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں ختم کرے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی الیکٹرانک ادائیگی سروسز کمپنی پے پال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی امتیازی پالیسی کو ختم کرے ، جو فلسطینیوں کو مقبوضہ علاقوں میں یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکتی ہے۔
انسانی حقوق کے گروپوں کے ایک اتحاد نے کمپنی کے ڈائریکٹر کو خط لکھا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا امتیازی سلوک میں ملوث نہ ہو،خط میں کہا گیا ہے کہ اس کمپنی نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے سے کئی سالوں سے روک رکھا ہے جبکہ صہیونی آباد کاروں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
منڈ ویس ویب سائٹ کے مطابق ، سینٹر فار عرب میڈیا ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ندیم ناشف نے کہا کہ یہ کمپنی براہ راست اسرائیلی قبضے کی حوصلہ افزائی اور فلسطینیوں اور ان کی معیشت کے لیے جارحیت اور اس کے تباہ کن نتائج کو جاری رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پے پال ایک امریکی مالیاتی کمپنی ہے جو ای کامرس اور ای میل کے ذریعے رقم کی منتقلی کے میدان میں سرگرم ہے، پے پال دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانک ادائیگی کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس اکاؤنٹ کے چند متبادل ہیں۔
مشہور خبریں۔
فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد
?️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی
اکتوبر
کتنے فلسطینی بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے؟یونیسف کی رپورٹ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسف) نے غزہ میں 3
جون
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی
ستمبر
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری
دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم
نومبر
یوکرین کی پیش رفت | پوٹت-زیلینسکی ملاقات ابھی طے نہیں ہوئی
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ممکنہ ملاقات میں ٹرمپ کی
اگست
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
قانونی اصلاحات سے عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء
ستمبر